(قدرت روزنامہ)عام مارکیٹ کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی مہنگائی کا طوفان آگیا۔
وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹور ز پر چینی، گھی اور آٹا عوام کے لیے مہنگا کردیا۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، گھی، کوکنگ آئل اور آٹا صرف مہنگا ہی نہیں بہت مہنگا کردیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 17 روپے کلو، گھی 90 روپے کلو اور آٹے کے 20 کلو کے تھیلے پر 150 روپے بڑھادیے گئے۔
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت 170 روپے سے بڑھا کر 260 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
اس طرح یوٹیلیٹی اسٹور پر جو چینی 68 روپے میں دستیاب تھی اب وہ 85 روپے کلو کردی گئی ہے۔
آٹے کا 20 کلو کا تھیلا بھی اب 800 روپے کے بجائے 950 روپے ملے گا۔
حکام کے مطابق وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹور پر آٹا، چینی، گھی اور کوکنگ آئل پر سبسڈی دی جارہی تھی۔
اب حکومت نے اس سبسڈی میں کمی کی ہے، جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے منگل کے اجلاس میں دی تھی۔
حکومتی سبسڈی میں کمی کے باعث قیمتیں بڑھی ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…