کل سے اسلام آباد میں دما دم مست قلندر، بڑی سیاست جماعت کا بڑا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نائب امیر جما عت اسلامی پاکستان وسابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضا فے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر اسلام آباد سمیت ملک بھر میں دوروز ہ احتجاج کیا جا ئے گا، جماعت اسلامی اسلام آباد حکو مت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف بعد نماز جمعہ شہر کے 15مقامات پر احتجاجی مظاہرے کر ے گی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں مگر یہاں حکومت نے قیمیں بڑھا دی ہیں جس کی وجہ سے قومی معیشت دباؤ میں

آگئی ہے اور پیداواری لاگت بھی بڑھ گئی ہے، یہ صورت حال تجارت، صنعت اور ملکی زراعت اور تعمیراتی لاگت کے لیے جان لیوا ثابت ہوگی اس کے خلاف جماعت اسلامی ملک بھر میں احتجاج کرے گی، حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں قرضوں اور سود کا بوجھ بڑھا کر حکومت مصنوعی اور نمائشی اقدامات سے انتخابی پروگرام دے رہی ہے وزیراعظم عمران خان اپنی ناکامی تسلیم کریں اورمستعفی ہو جائیں اورعوام سے نئے مینڈیٹ کے لیے رجوع کیا جائے صحت کارڈ اور احساس پروگرام کا حشر بھی کرونا کے دوران دی گئی امداد میں کرپشن جیسا ہی ہوگا حکومت کی نااہلی نے ملک کو ایک خوفناک معاشی بحران میں مبتلا کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا، اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، مر کزی تنظیم تا جران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری، جماعت اسلامی کے میڈیا کوآرڈینیٹر شاہد شمسی، ضلعی سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی بھی مو جو د تھے۔ لیاقت بلو چ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لے اور اس پرٹیکس اور لیویز بھی ختم کر ے، حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض لے کر قومی معیشت کو تباہ کردیا ہے، حکومت نے خودانحصاری اختیار کرنے کی بجائے قرضوں سے معیشت چلائی ہے حکومت کی اسی پالیسیوں کے خلاف جماعت اسلامی ملک بھر میں دھرے دے رہی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک آئینی اور جمہوری راستہ اور حق ہے، اپوزیشن کوچاہیے کہ وہ اعلان کرے کہ جمہوریت ہی اصل قوت ہے اور اسمبلیوں سے مستعفی ہوکر نئے انتخابات کے لیے ماحول ساز گار بنایا جائے اپوزیشن جماعتوں نے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا تو ہم پہلے ان کا ایجنڈا معلوم کریں گے اور اس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔لیاقت بلو چ نے کہا سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کا آزاد صحافت کے خلاف آمرانہ رویہ دراز ہورہا ہے، صحافیوں کی گرفتاریاں، لاپتہ کرنا اور تشدد و گولیوں کا نشانہ بنانا معمول بن گیا ہے،سفید کپڑوں میں ملبوس ہوکر کسی وارنٹ گرفتاری اور پیشگی چارج شیٹ کے بغیرگھر پر دھاوا بولنا ریاستی دہشت گردی ہے۔ اپنی جان اور عزت کے تحفظ کے لیے فرد کچھ بھی کرسکتا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

1 hour ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

1 hour ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

1 hour ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

2 hours ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

2 hours ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

2 hours ago