تحریک عدم اعتماد کو روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں شہباز شریف کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں شہباز شریف کیخلاف درخواست شہری شاہد اورکزئی نے دائر کی، جس میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پر حملہ کی سازش کیس میں ملوث ہونے پر شہباز شریف اپوزیشن لیڈر منتخب نہیں ہو سکتے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی سربراہی کر رہے ہیں جبکہ

شہباز شریف پر سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کا جرم ثابت ہوچکا ہے۔درخواست گزار نے لکھا کہ شہباز شریف کو بطور اپوزیشن لیڈر اقدامات اٹھانے سے روکا جائے اور اْن کی عام انتخابات 2008 اور 2013 کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایسی صورت میں شہباز شریف اپوزیشن لیڈر منتخب نہیں ہو سکتے اور نہ وہ مسلم لیگ کے صدر بن سکتے ہیں، لہذا انہیں عوامی اور پارٹی عہدوں سے ہٹایا جائے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

5 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

7 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

23 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

38 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

47 mins ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

58 mins ago