حکومت کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے آپشنز کھلے ہیں، عامر خان

(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے وفاقی حکومت کے ساتھ رہنے اور نہ رہنے سے متعلق بتادیا۔

جیونیوز کے پروگرام’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ حکومت کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے ان کے آپشنز کھلے ہوئے ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ ان کی جماعت پی ٹی آئی کی پابند نہیں ہے، جب مناسب سمجھیں گے فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب حکومت ان کی جماعت کو کوئی وزارت دے گی بھی تو حکومت کے سامنے ہاتھ جوڑیں گے، کیونکہ معاشی پالیسیوں کا بوجھ اٹھاتے ہوئے اب ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ہم اب مزید یہ بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔

عامر خان نے کہا کہ اپوزیشن قیادت سےبات ہوئی، وہ عدم اعتماد پر بات کرنا چاہتےہیں، ابھی واضح نہیں کی تحریک عدم اعتماد کی پوزیشن کیا ہے، حکومت کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے سے متعلق آپشنز کھلے ہیں، ابھی ہم وفاقی حکومت کے اتحادی ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ایم کیوایم کو دو وزارتیں دینےکی بات ہوئی تھی، اس میں وزارت قانون شامل نہیں، وفاق میں ایم کیوایم کو ایک وزارت دی گئی ہے، فروغ نسیم کوان کی قانونی مہارت کےسبب وزیراعظم نے وزیر بنایا۔

عامرخان نے کہا کہ معاشی پالیسیوں کا بوجھ اٹھاتے ہوئے اب ہماری ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ان کی مجبوری اپنی جگہ لیکن ہم عوام کو جواب دہ ہیں، پچھلی حکومتوں پر الزامات لگائے جاتے تھے، آج آپ مجبور ہیں تو پچھلی حکومت بھی مجبور ہوگی،حکومت کو اپنی پالیسی بدلنی چاہیےتھی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دو وقت کی روٹی کھاتےتھے، آج ایک وقت کی روٹی بھی مشکل ہوگئی ہے، فیصلہ کرتے وقت ہماری بھی مشکلات ہوتی ہیں، ہمیں عوام کی رائے کو بھی سامنے رکھنا پڑتا ہے۔

عامر خان نے کہا کہ اگر کالز پر سیاست ہو تو سیاست بند کردینی چاہیے، ہمیں فون کالز آتی ہیں نہ ہم فون کالز پر یقین رکھتےہیں، اپوزیشن اپناواضح موقف لےکرآئےکہ وہ کب عدم اعتماد لارہی ہے، پیپلزپارٹی نے سندھ میں شہری آبادی کو دیوار سے لگایا اس پر بھی کوئی لائحہ عمل ہونا چاہیے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم سندھ کےایشوز کو بھی سامنے رکھیں گے اور رابطہ کمیٹی فیصلہ کرےگی، ہم نے بلدیاتی اداروں سے متعلق بھی بات کی، شہری علاقوں کو سرکاری بھرتیوں میں نظرانداز کیا گیا،40 فیصد کوٹہ پر بھی جعلی ڈومیسائل بنا کر بھرتیاں کی جا رہی ہیں،ہمیں سندھ میں اختیارات چاہییں۔

عامر خان نے کہا کہ بلدیاتی قانون کےخلاف احتجاج پر ہماری خواتین پر لاٹھی چارج کیا گیا، ہمیں کوئی کال نہیں آئی، کسی اور کو کال آتی ہے یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتے۔

Recent Posts

ٹک ٹاک بنانے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

پشاور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک بنانے پر بھائی نے اپنی بہن کو قتل کردیا اور لاش…

1 min ago

9 فروری واقعات؛ شوکت یوسفزئی سمیت 18 ملزمان عدم ثبوت کی بنا پر بری

پشاور(قدرت روزنامہ) عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی سمیت 18 ملزمان کو 9…

28 mins ago

پاکستانی نوجوانوں میں خودکشی موت کی چوتھی بڑی وجہ بن گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) طبی ماہرین نے مطابق دنیا بھر میں سالانہ تقریباً سات لاکھ افراد خودکشی…

30 mins ago

‘کون بنے گا کروڑ پتی میں اداکار عامر خان نے امیتابھ بچن کو بڑا سرپرائز دیدیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان اور ان کے بیٹے جنید خان…

37 mins ago

یکم اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ستمبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی…

40 mins ago

جناح اسپتال: ینگ ڈاکٹرز کا جمعرات سے او پی ڈیز، وارڈز اور آپریشن کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)ینگ ڈاکٹرز کے دونوں دھڑوں نے صوبائی حکومت کو جناح اسپتال کے پوسٹ گریجویٹس…

42 mins ago