وہ ملک جہاں خشک سالی نے خواتین کو دیہاتوں سے شہروں میں منتقل ہوکر جسم فروشی کا دھندہ کرنے پر مجبور کردیا

ہرارے (قدرت روزنامہ) موسمیاتی تبدیلی کے باعث بارشوں کے نہ ہونے اور خشک سالی نے زمبابوے کی خواتین کو دیہاتوں سے شہروں میں منتقل ہوکر جسم فروشی کا دھندہ کرنے پر مجبور کردیا ہے، الجزیرہ سے انٹرویو میں کئی جسم فروش لڑکیوں نے انکشاف کیا کہ ان کے اہل خانہ دیہاتوں میں

کھیتی باڑی کرکے گزر بسر کیا کرتے تھے لیکن موسمی تغیرات نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔قطر کے نشریاتی ادارے کے صحافیوں نے جسم فروش لڑکیوں کی حفاظت کی خاطر ان کی شناخت ظاہر کی نہیں کیں، ان خواتین کی عمریں 16 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تواندا (فرضی نام) نے بتایا کہ موسمی تغیرات کے باعث کبھی بارشیں بالکل نہیں ہوتیں اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑتا اور کبھی تو غیر متوقع سیلاب کھیتوں اور املاک کو اپنے ساتھ بہا لے جاتے، دونوں ہی صورتوں میں ہمیں کھانے پینے تک کے لالے پڑ جاتے تھے اس لیے شہر کا رخ کیا جہاں مجبور خواتین کا فائدہ اُٹھانے کے لیے کئی گروہ سرگرم ہیں۔جسم فروش لڑکیوں نے الجزیرہ نے کو بتایا کہ اس وقت زمبابوے کے بڑے شہروں میں سیکڑوں لڑکیاں جسم فروشی پر مجبور ہیں اور اکثر نے اپنے والدین کو ملازمت کے بارے میں جھوٹ کہا ہے۔الجزیرہ کے صحافیوں نے گاؤں کے سرپنج سے بھی بات کی، جنھوں اس صورت حال کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خشک سالی اور بھوک و افلاس موسمیاتی تبدلیوں کے تحفے ہیں۔گاؤں کے سرپنج کا مزید کہنا تھا کہ موسمی تغیرات سے بچوں کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے۔ نوجوان لڑکیاں جسم فروشی اور لڑکے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

1 hour ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

1 hour ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

1 hour ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

2 hours ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

2 hours ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

2 hours ago