پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جو کھلے دل سے تنقید کا سامنا کرتی ہے ،شہباز گل کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو کھلے دل سے تنقید کا سامنا کر تی ہے ، پی ٹی آئی نے ہمیشہ عدالتوں اور ان کے فیصلوں کا احترام کیا ، دوسری طرف ن لیگ کی قومی اداروں پر حملوں کی تاریخ رہی ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کو اپنے مخالفین کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے کی عادت ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد

نواز شریف کو عدالت نے بدعنوانی مقدمات میں سزا سنائی اور انہیں مفرور قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں سانحہ ماڈل ٹائون ریاستی طاقت کے غلط استعمال کی بدترین مثال ہے، اس وقت کے حکمرانوں کی ایما پر پولیس نے معصوم لوگوں کو جن میں خواتین، بچے اور بوڑھے شہری بھی شامل تھے کو بے دردی سے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے، میڈیا کو بھی ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

1 hour ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

7 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

7 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

8 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

8 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

8 hours ago