یاد رہے کہ دو روز قبل ریس کورس پولیس نے نذیر چوہان کو شہزاد اکبر کی شکایت کے بعد حراست میں لیا تھا ، بعدازاں انہیں عدالت پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت منظور ہو گئی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا گیا . گزشتہ روز شہزاد اکبر کی ہی شکایت پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے نذیر چوہان کو ایک مرتبہ پھر سے حراست میں لے لیا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما نذیر چوہان کی گرفتاری پر جہانگیرترین خود میدان میں آ گئے ہیں اور بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نذیر چوہان کو حکومت خود باغی کر رہی ہے .
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ میر اکوئی گروپ نہیں ہے میرے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا ، نذیر چوہان کی گرفتاری سے تشویش بڑھ رہی ہے ، پارٹی کے مخلص ہو کر چلا لیکن مجھے ٹارگٹ کیا گیا .
متعلقہ خبریں