اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما نذیر چوہان کی گرفتاری پر جہانگیرترین خود میدان میں آ گئے ہیں اور بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نذیر چوہان کو حکومت خود باغی کر رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ میر اکوئی گروپ نہیں ہے میرے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا ، نذیر چوہان کی گرفتاری سے تشویش بڑھ رہی ہے ، پارٹی کے مخلص ہو کر چلا لیکن مجھے ٹارگٹ کیا گیا ۔
یاد رہے کہ دو روز قبل ریس کورس پولیس نے نذیر چوہان کو شہزاد اکبر کی شکایت کے بعد حراست میں لیا تھا ، بعدازاں انہیں عدالت پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت منظور ہو گئی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا گیا ۔ گزشتہ روز شہزاد اکبر کی ہی شکایت پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے نذیر چوہان کو ایک مرتبہ پھر سے حراست میں لے لیا۔
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…
ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…