اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کااعلان کیا ہے . جمعرات کو مسلم لیگ (ن )کے رہنمارانا ثنااللہ ، محسن شاہنواز رانجھا اور طارق فضل چودھری وفد کے ہمراہ تھانہ مارگلہ پہنچے تاہم پولیس نے ملاقات نہیں کر نے دی .
اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ محسن بیگ سے ملاقات کرنے آیا ہوں، پولیس ملاقات کرنے نہیں دے رہی . انہوںنے کہاکہ ایس ایچ او کو متعدد کالز کی ہیں ، ایس ایچ او نے جواب نہیں دیا . بعد ازاں رانا ثنااللہ ، محسن
شاہنواز رانجھا اور طارق فضل چودھری نے وفد کے ہمراہ محسن بیگ کی اہلیہ سے ملاقات کی رانا ثناء اللہ نے کہاکہ محسن بیگ کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھائوں گا .
. .