ہوائوں کا رخ تبد یل ہوچکا حکومتی پتنگ کسی بھی وقت کٹ سکتی ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ ہوائوں کا رخ تبد یل ہوچکا حکومتی پتنگ کسی بھی وقت کٹ سکتی ہے، محب وطن عوام دوست سیاسی جماعتیں عمران حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کیلئے اکٹھی ہو رہی ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے 4سال اپوزیشن پر الزام لگانے میں ضائع کر دیئے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکومت معاشی حالات بہتر بنانے کی بجائے مزید بیگاڑ رہی ہے حکومتی معاشی

اقدامات ناکام ثابت ہوئے ہیں اپنوں کو نوازنے اورغریب طبقات کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے کونسا حق حکمرانی ادا کررہے ہیں؟، ملک کا ہر طبقہ پریشان حال ہے نواز لیگ کے دور میں خوشحالی کی طرف بڑھتے پاکستان کوموجودہ حکمرانوں کی طرف سے اندھیروں کی نذر کردیا گیاہے۔انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ ن واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے ایشوز پر سیاست کر رہی ہیں نواز شریف حقیقی جمہوری رہنما ہیں ، بجلی، گیس، پٹرول کے نرخوں میں اضافے سے عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں وقت آگیا ہے کہ اب عوام حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پر نکلیں ۔

Recent Posts

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

30 mins ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

33 mins ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

42 mins ago

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

46 mins ago

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

57 mins ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

1 hour ago