جہاز کے سامان سے 19 لاکھ کا سونا کیسے چوری ہوگیا؟

(قدرت روزنامہ)سفر کے دوران اکثر لوگ اپنا سامان چوری ہونے کی شکایت کرتے ہیں لیکن چوری چکاری کی یہ وارداتیں اب جہاز میں بھی ہوں گی یہ شاید ہی کسی نے سوچا

جنگ نیوز کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی خاتون ڈاکٹر شبینہ ناز نے جب ہوٹل پہنچ کر سامان چیک کیا تو ان کا ڈائمنڈ سیٹ سمیت سونے کے تقریباً 19 لاکھ کے زیورات غائب تھے . خاتون نے کراچی پہنچ کر پولیس کو سامان چوری ہونے کا بتایا .

واردات میں سامان لوڈ کرنے والے ملوث تھے
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ائیر پورٹ کلیم موسیٰ نے ٹیم کے ساتھ واردات کرنے والوں کی تحقیقات شروع ی جس سے پتہ چلا کہ اس واردات میں رائل ایئرپورٹ سروس کے 3 ملازمین شامل تھے جن کے نام فتاب احمد، وقار حیدر اور سید ساجد حیدر ہیں .

ملزمان کا بیان
پولیس تفتیش کے دوران ملزمان سے سونا برآمد کروانے میں کامیاب ہوچکی ہے اس کے ساتھ ہی ملزمان کے خلاف کیس بھی درج کردیا گیا ہے . پولیس کے مطابق قیمتی زیورات سامان لوڈنگ کے دوران چوری کیا گیا . ملزمان کا کہنا ہے کہ انھوں نے سی سی ٹی وی کیمرہ سے بچنے کے لئے جہاز کا انتخاب کیا .

. .

متعلقہ خبریں