(قدرت روزنامہ)سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا .
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں رہنما تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کردی گئی .
اپیل میں الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا .
فیصل واوڈا کی جانب سے دائر اپیل میں مؤقف پیش کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نا اہل کرنے کا اختیار نہیں تھا . الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لا نہیں . اسلام آباد ہائی کورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی .
اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے .
ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے فیصل واوڈا کی جانب سے اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی .