وفاقی حکومت کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر بڑی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ، ویکسین نہ لگوانے والے اساتذہ ، 18سال سے زائد العمر طلبہ پر بھی پابندیوں کا اعلان کر دیا . وفاقی وزیر اسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن کسی مسئلے کا حل نہیں، شہروں کو بند نہیں کیا جا سکتا ، دیگر ممالک کے تجربات ثابت کرتے ہیں کہ جب بھی لاک ڈاو¿ن کھولا گیا کیسز کی تعداد بڑھی ، کورونا سے بچنے کا واحد طریقہ ویکسین ہے اس لئے ویکسین نہ لگوانے والے اساتذہ پر یکم اگست سے تعلیمی اداروں میں داخلہ بند ہو گا جبکہ 18سال سے زائد العمر طلبہ 31اگست تک ویکسین لگوا لیں ، 31اگست کے بعد ان پر بھی پابندی ہو گی .

اسد عمر نے واضح کر دیا کہ یکم اگست تک ویکسین نہ لگوانے والے افراد جہا زپر سفر نہیں کر سکیں گے جبکہ 31اگست سے ٹرانسپورٹ کے ڈرائیور ، کنڈیکٹر اور دیگر سٹاف پر بھی پابندی ہو گی ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی 31اگست تک ویکسین لگانے کے پابند ہوں گے . وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں ایس او پیز پر زیادہ عمل نہیں ہو رہا،کراچی میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تین ہزار سے زائد لوگ وینٹی لیٹرز پر چلے گئے ہیں مگر اب بھی کئی لوگ کورونا کو اب بھی سنجیدہ نہیں لے رہے ، ہم چاہتے ہیں کہ کسی کا روزگار متاثر نہ ہو ، ملکی معیشت چلتی رہے . . .

متعلقہ خبریں