عمران خان بھاگے گا نہیں لیکن 2023کے بعد اس کا کوئی چانس نہیں ، سینئر صحافی نے عمران خان کی مقبولیت میں کمی کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیئر تجزیہ کار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور نوازشریف دونوں چاہتے ہیں اُنہیں لوٹ مار کی آزادی ہو۔کرپشن اب بھی کم نہیں ہوئی، بیوروکریسی خوب لوٹ مار کر رہی ہے۔پروگرام مقابل
میں میزبان ثروت ولیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان میں بہت سی کمیاں اور خامیاں ہوگی لیکن وہ نہیں بھاگیں گے، بل گیٹس کا پاکستان آنا حکومت کی کامیابی ہے۔عمران خان نے جس طرح بل گیٹس کو بٹھایا اس میں کوئی بری بات نہیں ہے۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کو بھیج دیا جاتا ہے تو مہنگائی، ٹیکس وصولی اور امن وامان بہتر نہیں ہوگا۔اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عوام اگرچہ تنگ ہیں لیکن وہ اپوزیشن کا ساتھ نہیں دیں گے۔قبل ازیں ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ میرے اندازے کے مطابق عمران خان کی حکومت 2023ء تک نہیں جا رہی ، 2023ء کے بعد اس کے آنے کے چانس ہی نہیں ہیں۔لوگ ان سے ناخوش ہیں، پیٹرول پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ ہارون الرشید نے کہا کہ پیٹرول کی عالمی منڈی میں قیمت 90 سے 100 ڈالر ہی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے کچھ بہتری دکھائی ہے، پاکستان تحریک انصاف کا مسئلہ یہ ہے کہ ٹکٹ صحیح طریقے سے نہیں دے سکتے، لکی مروت میں پاکستان تحریک انصاف کا رکن صوبائی اسمبلی، جو سابق وزیر بھی ہے، نے گروپ بنا کر زیادہ سیٹیں جیت لی ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے سارے اُمیدوار ہار گئے۔وہ رکن صوبائی اسمبلی ابھی تک پاکستان تحریک انصاف میں ہے۔ اب پنجاب میں بھی یہی ہو گا، پنجاب میں یہ معلوم ہی نہیں ہے کہ مہم کون چلائے گا ۔ ان کی کوئی تیاری نہیں ہے، یہ بہت بُری طرح ہاریں گے۔ ہارون الرشید نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ کی میٹنگ ہوئی۔ ارکان کی اکثریت نے کہا کہ مسلم لیگ ن جوائن کریں، کچھ آزاد رہنے اور کچھ مسلم لیگ ن کے ساتھ جانے کے حامی ہیں۔

Recent Posts

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

6 mins ago

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

16 mins ago

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

30 mins ago

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

42 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

53 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

1 hour ago