ایمازون کا لوگو تو آپ نے دیکھا ہی ہو گا، ایمازون کے لوگو میں aسے zتک تیر کا نشان کیوں بنایا گیا ہے؟ وجہ انتہائی دلچسپ نکلی

نیویارک(قدرت روزنامہ) ایمازون دنیا کا سب سے بڑا ای کامرس پلیٹ فارم ہے . تاہم آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ اس کے لوگو پر نام کے نیچے جو تیر کا نشان بنا ہے، اس کا کیا مطلب ہے؟ دی سن کے مطابق لوگو میں
موجود تیر کا یہ نشان ایمازون کے نام کے Aسے شروع ہوتا ہے اور Zتک جاتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ایمازون پر آپ کو ’A‘ سے ’Z‘ تک ہر چیز ملے گی لیکن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر ‘ پر صارفین اس تیر کے نشان کے متعلق کچھ اور ہی شرمناک دعویٰ کر رہے ہیں .

رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ ایمازون کے لوگو پر بنا ہوا تیر کا یہ نشان دراصل ایک شرمناک جنسی علامت ہے . ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ”ایمازون کے لوگو پر مردانہ جنسی عضو سے ملتا جلتا تیر کا نشان کیوں ہے؟“ ایک اور شخص نے لکھا ہے کہ ”جب سے میں نے غور کیا ہے، مجھے ایمازون کے نام کے نیچے بنا تیر کا نشان مردانہ جنسی عضو کے جیسا نظر آتا ہے . “ایمازون کے ایک ترجمان نے دی سن سے گفتگو کرتے ہوئے ٹوئٹر صارفین کے اس شرمناک دعوے کی تردید کی ہے . ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم ٹوئٹر پر جاری اس بحث سے آگاہ ہیں اور یہ دعویٰ ہمارے لیے بھی دلچسپی کا باعث ہے .

. .

متعلقہ خبریں