ہنڈاسوِک ، کیا سپورٹیج اور پیوگیوٹ2008میں کیا فرق ہے؟تینوں گاڑیوں کی قیمت اور فیچرز کی مکمل تفصیلات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہنڈا کمپنی چند ہفتوں سے 11ویں جنریشن کی’’سوِک‘‘ گاڑی کی ٹیسٹنگ کر رہی ہے۔ اس گاڑی کی قیمت اتنی زیادہ ہو چکی ہے کہ سیڈان گاڑیوں کے علاوہ یہ کئی ایس یو وی گاڑیوں کی قیمتوں سے
بھی اوپر چلی گئی ہے۔ مثال کے طور پر نئی ہنڈا سوک کی قیمت ’’کیا سپورٹیج‘‘ (Kia Sportage) اور پیوگیوٹ 2008(Peugeot 2008)سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔معروف ویب سائٹ نے ان تینوں مذکورہ گاڑیوں کا ایک موازنہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ ان میں کیا کچھ فرق ہے اور تینوں کی قیمتیں اس وقت کیا ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق کیا سپورٹیج کی مجموعی لمبائی4ہزار 485ملی میٹر، پیوگیوٹ کی 4ہزار 300ملی میٹر اور ہنڈا سوک کی 4ہزار 674ملی میٹر ہے۔ اس ترتیب سے تینوں گاڑیوں کی چوڑائی 1ہزار 855ملی میٹر، 1ہزار 770ملی میٹر اور 1ہزار 801ملی میٹر، مجموعی اونچائی1ہزار 635ملی میٹر، 1ہزار 530ملی میٹر اور 1ہزار 415ملی میٹر ہے۔کیا سپورٹیج کی وہیل بیس 2ہزار 670ملی میٹر، پیوگیوٹ کی 2ہزار 605ملی میٹر اور ہنڈا سوک کی 2ہزار 736ملی میٹر ہے۔ کیا سپورٹیج کی گراؤنڈ کلیئرنس 172ملی میٹر، پیوگیوٹ کی 170ملی میٹر اور ہنڈا سوک کی 134ملی میٹر ہے، جبکہ کیا سپورٹیج کا وزن 1ہزار 544کلوگرام، پیوگیوٹ کا 1ہزار 189کلوگرام اور ہنڈا سوک کا 1ہزار 396کلوگرام ہے۔رپورٹ کے مطابق تینوں گاڑیوں میں جو فیچرز موجود ہیں ان میں سنٹرل پاور ڈور لاک، اموبلائزر سسٹم اینڈ برگلر الارم، پارکنگ سنسرز، بیک اپ کیمرا، ڈے ٹائم رننگ لائٹس، اے بی ایس بریک، ہل سٹارٹ اسسٹ(Hill-start Assist)، کروز کنٹرول، ٹریکشن کنٹرول، سٹیبلٹی کنٹرول، آٹو رین سینسنگ وائپرز، (Auto Rain Sensing Wipers)، سمارٹ انفوٹینمنٹ سسٹم، 12وولٹ ساکٹ، یو ایس بی کنیکٹویٹی، ایپل کار پلے/اینڈرائیڈ آٹو کنفیگریشن، آٹو میٹک کلائمیٹ کنٹرول، کی لیس انٹری (Keyless entry)، پُش سٹارٹ بٹن، الیکٹرانک پارکنگ بریک، ملٹی پل ڈرائیو موڈز، پینورامک سن روف، سٹیئرنگ وہیل ملٹی میڈیا کنٹرول سوئچز، ایڈجسٹ ایبل سٹیئرنگ وہیل اور آئی ایس او فکس چائلڈ سیٹ اینکرز شامل ہیں۔ کیا پیوگیوٹ میں الیکٹرانک ایڈجسٹ ایبل فرنٹ سیٹس، ریئر اے سی وینٹس(Rear AC Vents)، وائرلیس چارجنگ اور آل وہیل ڈرائیو کے فیچرز موجود نہیں ہیں۔ اسی طرح کیا سپورٹیج میں بلائنڈ سپاٹ مانیٹرنگ، لین کیپ اسسٹ(Lane Keep Assist)، ڈروزی نیس ڈی ٹیکشن(Drowsiness Detection) اور وائرلیس چارجنگ کے فیچرز نہیں ہیں جبکہ ہنڈا سوک میں باقی دونوں گاڑیوں کے مقابلے میں صرف آل وہیل ڈرائیو کا ایک فیچر نہیں ہے۔ پیوگیوٹ اور ہنڈا سوک میں 6جبکہ کیا سپورٹیج میں 2ایئربیگ دیئے گئے ہیں۔ ان گاڑیوں کی قیمت کی بات کریں تو پیوگیوٹ 2008ایکٹیو(Active)کی قیمت 52لاکھ 50ہزار روپے اور Allureماڈل کی قیمت 58لاکھ 50ہزار روپے ہے۔ کیا سپورٹیج تین اقسام میں آتی ہے۔ ان میں سے الفا (Alpha)کی قیمت 47لاکھ 64ہزار روپے، فرنٹ وہیل ڈرائیو کی قیمت 52لاکھ 76ہزار روپے اور آل وہیل ڈرائیو کی قیمت 57لاکھ 88ہزار روپے ہے۔ ہنڈا سوک بھی3 اقسام میں آتی ہے۔سوک 1.5ٹربو ایم۔ سی وی ٹی کی قیمت 50لاکھ 99ہزار روپے، سوک 1.5ٹربو ایم۔ سی وی ٹی اورئیل کی قیمت 53لاکھ 99ہزار روپے اور سوک 1.5ٹربو ایل ایل۔ سی وی ٹی کی قیمت 61لاکھ 49ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

38 mins ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

40 mins ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

43 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

1 hour ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago