اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اس وقت پاکستان کے شمالی علاقوں، بشمول خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم زیادہ تر ابر آلود ہے . آج دن کے وقت مذکورہ بالا علاقوں میں موسم جزوی یا زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان
ہے .
پیر پنجال رینج، کرم ایجنسی، وادی سوات اور اس سے ملحقہ ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں دوپہر کے وقت ایک دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے . گرج چمک کے طوفان اس وقت پاک افغان سرحد پر موجود ہیں اور شمال شمال مغرب کی سمت میں بڑھ رہے ہیں . اگلے گھنٹے کے دوران سابقہ فاٹا کے علاقوں بشمول پاراچنار، ضلع کرّم، خیبر (وادیِ تیراہ)، وانا، ہنگو اور اطراف کے علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش، ژالہ باری جبکہ 5000 فٹ سے بلند مقامات پر برفباری متوقع ہے .
. .