حبا بخاری نے شوہر سے نکاح نامے میں دوسری شادی نہ کرنے کا وعدہ لے لیا، کیا ایسے مرد کو دوسری شادی سے روکا جا سکتا ہے

کراچی (قدرت روزنامہ)خوبصورت مشرقی ناک نقشہ کی حامل حبا بخاری نے بہت کم عرصے میں نہ صرف عوام کی بہت محبت اور پیار حاصل کی ہے بلکہ اپنی بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب ان کا شمار باصلاحیت اداکاراؤں میں کیا جا رہا ہے- گزشتہ مہینے ساتھی اداکار عارض احمدکے
ساتھ ان کی شادی کی تصاویر نے اس خوبصورت جوڑے کی مقبولیت میں بہت اضافہ کر دیا ہے اور لوگوں کے لیے ان کی محبت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ اس جوڑے کے حوالے سے لوگ زيادہ سے زیادہ جاننے کے خواہشمند ہیں- گزشتہ دنوں ہنی مون سے واپسی پر اس جوڑے نے پہلی بار ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں میزبان نے ان سے حبا بخاری سے یہ سوال کیا کہ کیا وہ اپنے شوہر کو کبھی دوسری شادی کی اجازت دیں گی تو اس کے جواب میں حبا بخاری کا یہ کہنا تھا کہ وہ کسی صورت میں اپنے شوہر عارض احمد کو دوسری شادی کی اجازت نہیں دیں گی- اس حوالے سے عارض احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ حبا بخاری نے نکاح نامے میں اپنے شوہر سے یہ شرط لکھوا لی ہے کہ عارض احمد زندگی بھر کبھی بھی دوسری شادی نہیں کر سکیں گے- اس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا بھی آغاز ہو گیا ہے- کیا نکاح نامے میں ایسی شرط لکھوانا جائز ہے اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد سب سے پہلے یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا یہ شق رکھنا اسلامی طور پر جائز ہے تو اس حوالے سے کچھ افراد کا یہ کہنا تھا اسلام میں دوسری شادی کے حوالے سے اجازت لینا ضروری نہیں ہے اور مرد کو 4 شادیوں کی اجازت ہے- اس کے ساتھ ساتھ نکاح نامے کی حیثیت پاکستانی قانون کے مطابق ایک ایگریمنٹ کی ہے جس میں دونوں فریق تمام باتوں پر ایک دوسرے کے ساتھ شرائط طے کر کے سائن کرتے ہیں تو اس حوالے سے اس کی تمام شقوں پر عمل کرنا دونوں فریقوں پر لازم ہوتا ہے- اور اگر کوئی ایک فریق بھی اس معاہدے کی کسی بھی شق کی پابندی نہیں کرے گا تو اس صورت میں اس سے باز پرس کی جا سکتی ہے- مرد کا دوسری شادی کا حق نکاح نامے میں اس شق کے اضافے کے بعد جب مرد اس ایگریمنٹ پر سائن کر دیتا ہے تو اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مرد نے اپنے اس حق کو خود ختم کر دیا ہے جس وجہ سے معاہدے کی پابندی اس کی ذمہ داری ہو گی- تاہم اگر اسکے باوجود بھی مرد دوسری شادی کر لیتا ہے تو عورت اس کے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے- اب اس حوالے سے سوشل میڈيا پر بحث جاری ہے اور لوگ مختلف رائے ظاہر کر رہے ہیں مگر اس حقیقت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ اگر کوئی مرد دوسری شادی کا ارادہ کر لیتا ہے تو اس کو روکنا ممکن نہیں ہوتا ہے مگر ہماری دعا ہے کہ اللہ اس جوڑے کو خوش رکھے-

Recent Posts

کوئٹہ، پولیس سے مذاکرات کے بعد بچے کے اغوا کیخلاف احتجاجی دھرنا موخر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…

10 mins ago

پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخاب، سیکیورٹی کے لئے ایف سی کی تعیناتی کی منظوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…

16 mins ago

بلوچستان کے وسائل سیکیورٹی کے نام پر ہڑپ کیے جارہےہیں، مولاناہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…

24 mins ago

چمن بارڈر پر پاسپورٹ پالیسی صرف افغانستان کیلئے، چمن کے شہری تو ہمارے اپنے ہیں، کمشنرکوئٹہ

چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…

31 mins ago

بلوچستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کی تسلسل اور ڈی سینٹرلائزیشن کی ضرورت ہے، جا م کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…

37 mins ago

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…

45 mins ago