پی پی 38 سیالکوٹ میں شکست، مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ سلیکشن میں ہار جیت نہیں ہوتی،ہار اور جیت کا پتہ تب چلے گا جب الیکشن ہونگے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ 'ہار اور جیت کا پتہ تب چلے گا جب الیکشن ہونگے .

سلیکشن میں ہار جیت نہیں ہوتی . عوام کی بد دعائیں سمیٹنے والی ایک پیج والی حکومت کو عوام سے ووٹ کی توقع نہیں اسلیئے یہ سلیکشن پر مجبور ہیں . شیروں کے حوصلے بلند ہیں . انشاءاللّہ ووٹ کو عزت مل کر رہے گی . ' . .

متعلقہ خبریں