پاکستان کے پاس کس میدان میں تاریخ رقم کرنے کاموقع ہے ،بل گیٹس نے بڑی بات کہہ دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور ‘بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن’ کے شریک چیئرمین بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ہم پولیو کے خلاف جنگ کے آخری مراحل کے قریب ہیں، پاکستان کے پاس پولیو کا خاتمہ کرکے تاریخ رقم کرنےکا موقع ہے۔ بل گیٹس نے اسلام آباد
میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور قومی ٹاسک فورس برائےانسداد پولیو کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیےکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے ملاقات کے دوران پاکستان کے لیے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی حمایت کو سراہتے ہوئےکہا کہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع پولیوکےخلاف جنگ میں متحرک رہے ہیں۔ وزیراعظم نےکہا کہ عالمی دنیا کوانسانی بحران کے شکار 40 ملین افغانوں کی مدد کرنی چاہیے۔ اس موقع پر بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پولیو کےخاتمے کے لیے پاکستان کے اقدامات اور عزم متاثر کن ہے، ہم پولیو کے خلاف جنگ کے آخری مراحل کے قریب ہیں۔ بل گیٹس نےکہا کہ پاکستان کے پاس پولیو کا خاتمہ کرکے تاریخ رقم کرنےکا موقع ہے، کورونا کے باوجود پاکستان کے انسداد پولیو کے اقدامات حیران کن ہیں، موجودہ مرحلہ آخری اور مشکل ہے، تاہم جہد مسلسل سے پاکستان پولیو کے خاتمے کی تاریخی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔

Recent Posts

بولان ، دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل…

8 mins ago

حکومت بلوچستان نے ملازمین کی پروموشن اور نئی بھرتیوں کی جانچ پڑتال کا اختیار آئی ایس آئی کو دے دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صوبے میںگریڈ 19یا اس سے زائد پر افسران کی ترقی ،…

15 mins ago

بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل، بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل…

39 mins ago

پاکستان سے ایک سال کیلئے 3.2 ارب ڈالر غیر ملکی قرض کے وعدے، سعودی تیل کی سہولت بھی دستیاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے 3.2 ارب ڈالر کے ایک سال کے لیے غیر ملکی قرض…

46 mins ago

بانی پی ٹی آئی گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈا…

52 mins ago

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی، مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ماڑی پورمیں کارروائی کرکے مبینہ بھارتی…

1 hour ago