نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ، کتنے فیصد عوام سابق وزیراعظم کی کارکردگی سے مطمئن نکلے؟ تازہ ترین سروے رپورٹ آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی کارکردگی سے مطمئن افراد کی شرح سب سے زیادہ نکلی . گیلپ پاکستان کی جانب سے کیے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق پنجاب میں 58
فیصد، خیبرپختونخوا میں 46 فیصد جبکہ سندھ میں 51 فیصد افراد نے نواز شریف کی کارکردگی سے مطمئن ہونے کا کہا .

عوامی رائے کے مطابق 2018 کے مقابلے میں جنوری 2022 میں پنجاب میں وزیراعظم عمران خان سے مطمئن افراد کی شرح کم ہو گئی ہے البتہ خیبرپختونخوا میں عمران خان سے مطمئن افراد کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سندھ میں عمران خان کی مقبولیت کی شرح برقرار رہی .

. .

متعلقہ خبریں