صحافی اطہر متین کا قتل، ابتدائی تحقیقات میں کیا چیز سامنے آئی ؟ جانئے

کراچی (قدرت روزنامہ) پولیس نے صحافی اطہر متین کے قتل میں ٹارگٹ کلنگ کا امکان مسترد کردیا ہے۔

نجی ٹی وی( جیو نیوز )کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ڈاکو اطہرمتین سے نہیں کسی دوسرے شہری سے لوٹ مار کررہے تھے، اطہر متین نے کار سے ڈاکوؤں کی بائیک کو ٹکر ماری جس پر ڈاکوؤں نے اطہر  پر فائرنگ کردی۔ایس  ایس  پی کا  کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد ڈاکو قریب موجود شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے جس شہری سے موٹرسائیکل چھینی گئی اس کا بیان لے لیا ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ جس شہری سے ڈاکو لوٹ مار کررہے تھے وہ موقع سے نہیں ملا۔ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کا کہنا ہےکہ اطہر  متین کے واقعے  میں ٹارگٹ کلنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے  اور ابتدائی طورپر واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہی لگتا ہے۔

انہوں  نے بتایا  کہ  اطہر متین کٹی پہاڑی سے کے ڈی اے چورنگی کی طرف آرہے تھے اور واقعہ صبح تقریباً 8 بجے پیش آیا، واقعے سے متعلق مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے اطہر متین کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور چیف سیکرٹری،  آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہےکہ کراچی کے علاقے نارتھ  ناظم آباد میں فائرنگ سے سماء ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین جاں بحق ہوگئے۔

Recent Posts

سیف اللہ رودینی کو لاپتہ ہوئے 11 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے گی، بی وی جے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…

6 mins ago

کوئٹہ، پولیس سے مذاکرات کے بعد بچے کے اغوا کیخلاف احتجاجی دھرنا موخر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…

19 mins ago

پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخاب، سیکیورٹی کے لئے ایف سی کی تعیناتی کی منظوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…

25 mins ago

بلوچستان کے وسائل سیکیورٹی کے نام پر ہڑپ کیے جارہےہیں، مولاناہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…

34 mins ago

چمن بارڈر پر پاسپورٹ پالیسی صرف افغانستان کیلئے، چمن کے شہری تو ہمارے اپنے ہیں، کمشنرکوئٹہ

چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…

40 mins ago

بلوچستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کی تسلسل اور ڈی سینٹرلائزیشن کی ضرورت ہے، جا م کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…

47 mins ago