(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے صحافی کے قتل کا نوٹس لے لیا .
وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں قتل ہونے والے صحافی اطہر متین کے بہیمانہ قتل پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی سخت مذمت کی ہے .
وزیر اعظم نے کہاکہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں .
وزیراعظم عمران نے ہدایت کی ہےکہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے .
گاڑی پر فائرنگ ، صحافی اطہر متین جاں بحق
کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی اطہرمتین جاں بحق ہوگئے .
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے .
جاں بحق ہونے والے صحافی نجی نیوز چینل سے وابستہ تھے، مقتول اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھرواپس لوٹ رہے تھے .
ذرائع کے مطابق ان کی میت عباسی شہیداسپتال منتقل کردی گئی ہے .
ایس پی گلبرگ طاہرنورانی نے بتایاکہ اطہرمتین بچوں کواسکول چھوڑنےکےبعدواپس جارہےتھےکہ موٹرسائیکل سوارنےاطہرمتین کوروکنےکی کوشش کی .
ایس پی گلبرگ نے کہاکہ فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل سوارفرارہوگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےمزید تفتیش کریں گے .
ایس پی گلبرگ نے بتایاکہ گولی اطہرمتین کےسینےمیں لگی .
. .