وزیراعظم نے صحافی کے قتل کا نوٹس لے لیا

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے صحافی  کے قتل کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں قتل ہونے والے صحافی اطہر متین کے بہیمانہ قتل پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔

 وزیر اعظم  نے کہاکہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعظم عمران نے ہدایت کی ہےکہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

گاڑی پر فائرنگ ، صحافی اطہر متین جاں بحق

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی اطہرمتین جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے صحافی نجی نیوز چینل سے وابستہ تھے، مقتول اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھرواپس لوٹ رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق ان کی میت عباسی شہیداسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

ایس پی گلبرگ طاہرنورانی نے بتایاکہ  اطہرمتین بچوں کواسکول چھوڑنےکےبعدواپس جارہےتھےکہ موٹرسائیکل سوارنےاطہرمتین کوروکنےکی کوشش کی۔

ایس پی گلبرگ نے کہاکہ فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل سوارفرارہوگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےمزید تفتیش کریں گے۔

ایس پی گلبرگ نے بتایاکہ گولی اطہرمتین کےسینےمیں لگی۔

Recent Posts

سیف اللہ رودینی کو لاپتہ ہوئے 11 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے گی، بی وی جے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…

2 mins ago

کوئٹہ، پولیس سے مذاکرات کے بعد بچے کے اغوا کیخلاف احتجاجی دھرنا موخر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…

15 mins ago

پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخاب، سیکیورٹی کے لئے ایف سی کی تعیناتی کی منظوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…

21 mins ago

بلوچستان کے وسائل سیکیورٹی کے نام پر ہڑپ کیے جارہےہیں، مولاناہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…

29 mins ago

چمن بارڈر پر پاسپورٹ پالیسی صرف افغانستان کیلئے، چمن کے شہری تو ہمارے اپنے ہیں، کمشنرکوئٹہ

چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…

36 mins ago

بلوچستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کی تسلسل اور ڈی سینٹرلائزیشن کی ضرورت ہے، جا م کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…

42 mins ago