ان نالائقوں کے جانے کا وقت آگیا، انہیں جیلوں میں بھی بھیجیں گے، مریم

(قدرت روزنامہ)مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ ان نالائقوں کے جانے کا وقت آگیا، انہیں جیلوں میں بھی بھیجیں گے .

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں صحافی کے قتل کے مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہیے .

انہوں نے کہاکہ ساڑھے تین سال سے پیشی کا تماشہ چل رہا ہے، اس تماشے کو شروع کرنے والا وزیر اعظم عمران خان ہے، اپنے دفتر میں بیٹھ کر کیس بنانے میں وقت لگاتے رہے، شہباز شریف کے خلاف ایک پوری مہم چلایی گئی .

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاکہ کدھر ہے شہزاد اکبر جنہوں نے اربوں کی منی لانڈرنگ ثابت کرنا تھی، صاف پانی میں قمر الاسلام کو الیکشن نہیں لڑنے دیا وہ اب بری ہو .

مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان نے عوام سے دشمنی کی،کرائے کے ترجمان پی آئی ڈی ترجمان میں بیٹھتے ہیں،آپ ایک بھتہ خور وزیراعظم ہیں،آپکو گھر جانا ہوگا .

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف لندن سمیت تمام عدالتوں سے بری ہوئے،این سی اے نے لندن کی عدالت میں کہا کہ ہم کیس واپس لیتے ہیں،منی لانڈرنگ عدالت میں ثابت کرنی تھی، پی آئی ڈی میں نہیں .

ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں ان کی نہ بس چلتی ہے اور نہ ان کا بس چلتا ہے .

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہاکہ اگر اسحاق ڈار کا اتنا بڑا ثبوت انکے پاس تھا تو کیسوں میں کیوں نہیں لگایا، لندن کا کیس ایف آئی اے کو طمانچہ ہے .

مریم اورنگزیب نے کہاکہ ان کے گھر جانے کا وقت آ گیا ہے، ایف آئی اے ان کے ذاتی ملازم نہ بنیں، شہزاد اکبر کا معاملہ سب کے سامنے ہے، پچھلے ادوار میں لوگوں کا آٹا چینی چوری نہیں کیا،، نیب ذاتی ملازمت بند کرے .

ان کا کہنا تھا کہ آپ ایک بھتہ خور اور غندہ گرد وزیر اعظم ہیں،ان نالائقوں کا اب جانے کا وقت آگیا ہے،ان کو جیلوں میں بھی بھیجیں گے .

. .

متعلقہ خبریں