دوسری شادی کی دھمکی دینے پر بیوی بپھر گئی ، مار مار کر شوہر کی پسلیاں توڑ ڈالیں

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری شادی کی دھمکی دینے پر شوہر کو مار مار اس کی پسلیاں توڑ دیں . تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولنگر میں شوہر نے دوسری شادی کی دھمکی دی تو بیوی آپے سے باہر ہوگئی اور مار مار اپنے شوہر کی پسلیاں توڑ دیں .

نجی ٹی وی اے آروائی کےذرائع کے مطابق شوہر کو شدید زخمی حالت میں ضلعی اسپتال منتقل کردیا گیا . خاتون نے خاوند کے چہرے اور سر پر بھی وار کیے، شاہد علی اور بشری کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی . پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا

رہتا تھا، پولیس نے شوہر کی درخواست پر بیوی کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کاروائی شروع کردی . اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ زخمی شخص کی حالت تشویش ناک ہے، اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کردیا گیا ہے . دوسری جانب چکری روڈ پر خاتون نے سوتے ہوئے شوہر کو قتل کر دیا . پولیس کے مطابق 50سالہ ذولفقار کو اسکی اہلیہ نے، دوسری شادی کی خواہش پر قتل کیا،خاتون نے بارہ بورہ رائفل سے سوتے ہوئے شوہر پر فائر کردیا . پولیس کے مطابق مقتول کو گردن میں گولی لگی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا . پولیس کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری ملزمہ کی گرفتاری کا حکم دے دیا . قبل ازیں گلستان جوہر میں دوسری شادی کے خواہش مند شو ہر نے اپنی پہلی بیوی 3 بچوں کی ماں شمائلہ کو قتل کر دیا . مقتولہ کے اہلخانہ نے الزام لگا یا ہے کہ شمائلہ کا شو ہر ملزم عامر ا للہ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا ، جس کے باعث عامر ا للہ نے شمائلہ کا گلا د با کر قتل کر دیا جب کہ ملزم موت کو خودکشی قرار دے کر نماز جنازہ میں شرکت سے قبل فرار ہو گیا، ملزم عامر اللہ کو فوری طور پر گرفتار کر کے مقدمہ درج اور سزا دی جائے ،حکام بالا ہمیں انصاف فراہم کریں . تفصیلات کے مطابق تھانہ گلستان جوہر کی حدود میں واقعہ مکان نمبرL1 بلاک 3 گلستان جوہر کی ر ہائشی 35سالہ شمائلہ کی شادی عامر اللہ سے15 سال قبل 2007ء میں ہوئی تھی ، شمائلہ کے عامر اللہ سے 3 بچے ہیں ، جن میں 13 سالہ بیٹا ، 4 سالہ اور ایک8سالہ بیٹی شامل ہے . مقتولہ کے اہلخانہ کے مطابق ملزم عامر اللہ نے شمائلہ کوگلا د با کر قتل کیا کیوں کہ مقتولہ کی گردن پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں،ملزم عامر ا للہ دوسری شادی کے د بائو کے لیے شمائلہ کو آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور د نوں میاں بیوی میں ٹرائی جھگڑے روز کا معمول بننے ہوئے تھے ، جس کی شکایت شمائلہ نے اپنی والدہ سے کئی بار کی تھی . شمائلہ کے بھائی ر یحان احمد کا کہنا ہے کہ شمائلہ کے گھر کے اندر کی سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے پاس موجود ہے، جس میں ملزم واقعے سے چند منٹ قبل کمرے کے اندر داخل ہوتے ہوئے واضح طور پر نظر آ ر ہا ہے تاہم پولیس واقعے کے بعد کی سی سی ٹی وی جوٹیج ساتھ لے گئی اور ایف آ ئی آ ر بھی نہیں کاٹی جا ر ہی ہے، پولیس کسی قسم کا تعاون نہیں کر ر ہی جب کہ نہ توجائے حاد ثہ کی سی سی ٹی وی فو ٹیج دی جا ر ہی ہے اور نہ ہی د کھائی جا ر ہی ہے جب کہ پولیس کو درخواست دینے کےباجود ملزم عامر اللہ کو نہ تو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی تفتیش کے لیے زیر حراست لیا گیا . شمائلہ کی ولدہ قیصر بانو نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،وزیر اعظم عمران خان ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد،گورنر سندھ عمران اسمائیل ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،ڈی جی ر ینجرز سندھ ،آئی جی پولیس سندھ اور حکام بالا سے درد مندانہ گزارش ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ، میری بیٹی شمائلہ کو نہ حق قتل کیا گیا ہے لہٰذاملزم عامر اللہ کو فوری طور پر گرفتار کر کے مقدمہ درج اور سزا دی جائے .

. .

متعلقہ خبریں