لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی ٹرانسفر پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کے فوری بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی موٹر برانچ نے نئی شرح سے ٹیکس کی وصولی شروع کردی ہے نئی شرح کے مطابق ایک ہزار سی سی تک کی نئی گاڑیوں کی ٹرانسفر پر ود ہولڈنگ ٹیکس 50 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے، ایک ہزار سی سی سے 2 ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس 2 لاکھ روپے اور 2
ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس 4 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈیلر مافیا کی طرف سے نئی گاڑیوں کی خریداری پر عائد کئے گئے اون کی حوصلہ شکنی کے لئے ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ کیا گیاہے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…
برطانوی اخبار نے سوالات بھیج کر عمران خان کا انٹرویو کیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی…
واقعہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران پیش آیا جوہانسبرگ(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن کے…
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ریسٹورنٹ پر نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد…
ٹرافی ٹور ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکاری کسی ٹیم کیلئے نہیں بدلا جائے گا، پاکستان اسلام…
سیالکوٹ(قدرت روزنامہ ) پنجاب کے شہر ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ…