راولپنڈی (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیلجیم میں سیکرٹری جنرل یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروسز اور چیئرمین یورپین یونین ملٹری کمیٹی سے ملاقاتیں کی ہیں .
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ باہمی تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی .
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے .
آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی یونین حکام نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا .
. .