اگلے پانچ سال بھی عمران خان کے ہی ہیں، بہروز سبزواری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا دورِ اقتدار طویل ہوگا۔بہروز سبزواری نے جیو ٹی وی کے پروگرام ’جشنِ کرکٹ ‘ میں شرکت کی، جہاں اُنہوں نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
اُنہوں نے وزیرِاعظم عمران خان کے دورِ اقتدار کے بارے میں کہاکہ’اُنہیں نہیں لگتا کہ عمران خان کہیں جارہے ہیں‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’ عمران خان ناصرف اپنا یہ پانچ سالہ دورِ اقتدار مکمل کریں گے بلکہ اس سے بھی زیادہ عرصہ وہ اقتدار میں رہیں گے‘۔
اُنہوں نے وزیرِ اعظم سے متعلق اپنی اس رائے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’ اُنہوں نے خان صاحب کے ساتھ شوکت خانم میں فنڈ ریزنگ کی اور اس کے علاوہ کافی سارے دورے بھی کیے تو وہ بہت ایماندار آدمی ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’خان صاحب ایک سچے انسان ہیں اور اُنہیں یہ یقین ہے کہ سچ کے ساتھ ہمیشہ اللہ ہوتا ہے ‘۔بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ’ اگلے پانچ سال بھی عمران خان کا ہی دورِ اقتدار ہوگا‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’یہ ٹھیک ہے کہ اُن کے جو ساتھی ہیں لیکن اب آپ دیکھیں کہ ایک دم آسمان سے لوگ تو آئیں گے نہیں پاکستان کے ہی لوگ آئیں گے نا تو تھوڑی صفائی ہوگی ابھی ہم لوگ اس عمل سے گزر رہے ہیں‘۔
اداکار نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’ابھی اچھے لوگوں کو چھانٹ کر الگ کیا جارہا تو سب کچھ ٹھیک ہونے میں تھوڑا وقت تو لگے گا‘۔

Recent Posts

پاک سوزوکی اب کوئی گاڑی مقبول ترین گریفائٹ گرے رنگ میں نہیں لائے گی، وجہ کیا ہوسکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی نے اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کے لیے…

12 mins ago

مدینہ منورہ میں تاریخی، ثقافتی تقاریب، قدیم سلطنتوں اور اونٹوں کی نیلامی کے خصوصی فیسٹیولز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مدینہ منورہ میں ثقافتی اور تاریخی تقاریب کا آغاز 7 نومبر 2024…

20 mins ago

سپریم کورٹ رجسٹریز سالہا سال خالی رہتی ہیں، ججوں کی تعداد سوچ بچار کے بعد بڑھائی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

28 mins ago

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

1 hour ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

2 hours ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

2 hours ago