شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں ہمت کر کے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا کہیں ، فرخ حبیب

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ک شہباز شریف نے فرد جرم سے بچنے کیلئے ایک اور درخواست دائر کر دی ، شہباز شریف ہمت کریں اور  منی لانڈرنگ کیس  کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا کہیں .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ  مقصود چپڑاسی کےاکاؤنٹ میں 4 ارب روپے آئے،آپ کومنی لانڈرنگ اورمقصود چپڑاسی کابھی جواب دینا پڑےگا، شہبازشریف عدالتوں سےتاریخیں مانگ رہےہیں،  کہتے ہیں چالان کی کاپی نہیں پڑھی جارہی ہے،یہ منی لانڈرنگ کےحوالے سےپرانے وارداتیےہیں،  اشتہاری سلمان شہبازلندن میں بیٹھے ہوئےہیں .

 

فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان پر جس دور کے الزامات لگے اس وقت وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں تھے  مگر انہوں نے پھر بھی چالیس سال کی رسیدیں دیں .  

. .

متعلقہ خبریں