حکومت کی اہم اتحادی جماعت کا مزید وزارتیں لینے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے مزید وزارتیں لینے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی سب سے بڑی حلیف جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت کو صاف کہہ دیا ہے کہ مزید وزارتیں نہیں لے گی کیونکہ حکومت کی اس ساکھ میں وہ اس کا زیادہ بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔
باخبر ذرائع نے قومی اخبار دی نیوز کو بتایا کہ حال ہی میں ایم کیوایم کو مزید وزارتوں کی پیشکش کئی گئی تھی مگر ایم کیوایم پاکستان کا یہ جواب تھا کہ وہ پہلے ہی حکومت کا بھاری بوجھ آٹھائے ہوئے ہے اور انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ حکومت نے کابینہ میں توسیع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن ایم کیو ایم نے دو ٹوک جواب دے کر منع کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے مزید پانچ ارکان کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وفاقی اورصوبائی کابینہ میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ بڑھانے سے محکموں کی استعداد بڑھے گی اور لوگوں کے مسائل حل ہوں گے، عہدے کسی کو راضی کرنے کیلئے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کیلئے ہیں۔

انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب ،مختلف ڈویژن کے پارٹی کے ممبران اسمبلی اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں جس میں وزیر اعظم کے وژن کے مطابق مختلف منصوبوں اور عوام کی فلاح کے لئے اقداما ت کا جائزہ لیا گیا کہ وہ کس سطح پر پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی کابینہ میں اضافہ کر رہے ہیں اس سے محکموں کی استعداد بڑھے گی اور لوگوں کے مسائل حل ہوں گے ۔

Recent Posts

اسلام آباد اور پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے…

5 mins ago

کوئٹہ: بولان میڈیکل کالج میں طلبہ کے 2 گروہوں میں تصادم، کالج 2 ہفتوں کیلئے بند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بولان میڈیکل کالج میں طلبہ کے 2 گروہوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد…

11 mins ago

’کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کا گٹھ جوڑ ہے‘ پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن ممتاز چانگ نے دعویٰ کیا…

18 mins ago

بلوچستان حکومت مالی سال 2021-22 میں ایک ارب سے زائد رقم استعمال ہی نہ کر سکی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ…

28 mins ago

کے پی میں ایک حکومت بشریٰ بی بی اور دوسری علی امین چلا رہے ہیں: گورنر کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ صوبے میں اس وقت…

33 mins ago

حتمی احتجاج میں 2 سے 3 لاکھ لوگ نکل آئے تو کافی ہوں گے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت…

39 mins ago