کافی میں کیفین کولیسٹرول کیسے کم کرتی ہے؟جانیے کافی میں چھپے وہ راز جوبہت کم لوگ جانتے ہیں

اونٹاریو(قدرت روزنامہ) کافی کے بہت سے فوائد معلوم ہوچکے ہیں اور مزید فوائد سامنے آتے رہتے ہیں۔ اب ماہرین نے کافی اور دیگر مشروبات میں موجود کیفین کے مضرِصحت یعنی ایل ڈی ایل کولیسٹرول کم کرنے کی سائنسی وجہ دریافت کرلی ہے۔مک ماسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ کیفین کا زائد استعمال خون میں موجود ایک قسم کےپروٹین ’پی سی ایس کے نائن‘ کی مقدارکم کرتا ہے۔یہ پروٹین جگر میں جاکر اسے بد یعنی ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو زائل کرنے کے عمل سے روکتا ہے۔

یوں کولیسٹرول بڑھتا نہیں جو بصورتِ دیگر شریانوں میں جمع ہوکر دل کےدورے اور فالج کی وجہ بن سکتا ہے۔تحقیق میں شامل سینیئر سائنسدان ڈاکٹر رچرڈ آسٹن نے کیفین کا ایک اور کام بتایا ہے جو ایس آر ای بی پی ٹو نامی ایک اور پروٹین کی سرگرمی کو روکتا ہے اور یہی پروٹین آگے چل کر پی سی ایس کے نائن کی پیداوار کم کرتا ہے۔ یعنی کیفین دو طرح سے ایل ڈی ایل بننے کو روکتی ہے۔اس کے علاوہ ایس آر ای پی بی ٹو پروٹین بالراست اور براہِ راست کئی طرح امراض بھی بڑھاتا ہے جن میں ذیابیطس اور اور فیٹی لیور (چکنائی بھرے جگر) کا مرض بھی شامل ہے۔

لیکن سائنسداں خبردار کررہے ہیں کہ محض کافی پینے سے فائدہ نہیں ہوتا۔ اگرآپ اس میں شکر اور کریم ملا کر پی رہے ہیں تو سارے فائدے ضائع ہوسکتے ہیں۔ اس طرح کیفین کی تاثیر کم سے کم ہوجاتی ہے۔ پھر سافٹ ڈرنک اور میٹھے شربت کی عادت سب پر پانی پھیردیتی ہے۔

تاہم کیفین کی زائد مقدار بھی بدن کے لیے نقصاندہ ہوسکتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کافی کا استعمال بھی معمول پر رکھا جائے لیکن یہ ضرور ہوسکتا ہے کہ کیفین کو مزید غور سے دیکھ کر اس کے سرگرم اجزا کو نوٹ کرکے آج نہیں تو کل ہم انہیں کسی سپلیمنٹ میں ڈھال کر ایک مؤثر دوا بناسکیں گے۔ یہ دوا دنیا بھر میں کولیسٹرول کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

4 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

4 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

4 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

5 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

5 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

6 hours ago