آرمی چیف کو زبردستی ڈیڑھ سال اور ان کے عہدے پر نہیں بٹھایا جا سکتا: میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفاعی تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کو جلد انائونس کرنے کی نہ تو ایسی کوئی وجہ ہے، نہ وزیراعظم عمران خان ایسا کوئی کام کرینگے اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے۔
آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا” میں بات کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان کا کہنا تھا کہ ایک وقت میں دو آرمی چیف نہیں ہو سکتے۔ جو لوگ ایسا سوچ رہے ہیں وہ پاکستان آرمی کے ماحول سے واقف نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 6 ماہ قبل ہی کوئی نیا آرمی چیف انائونس ہو جائے، ایسا کام نہ ہو سکتا ہے اور نہ ہی پہلے کبھی ہوا ہے۔ اور نہ ہی ایک وقت میں دو آرمی چیف رہ سکتے ہیں۔
جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے کہا کہ پاکستان آرمی میں کمانڈ تبدیل ہوتی ہے کور کی یا ڈویژن کی تو پرانا کور کمانڈر نئے کے آنے سے 12 گھنٹے پہلے سٹیشن چھوڑ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان آرمی میں کوئی ہینڈنگ ٹیک اوور نہیں ہوتی۔ نئے آرمی چیف جب اپنا عہدہ سنبھالتا تو اس دن کین ہینڈ اوور کرنے کی رسم بھی پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل کیانی کے دور میں پڑی تھی۔
پروگرام کے دوران گفتگو میں جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ نئے آرمی چیف کی انائونسمٹ 15 نومبر سے پہلے ہو سکتی ہے۔ آرمی چیف کو تعینات کرنا وزیراعظم کی صوابدید ہے لیکن ایسا اس مقررہ مدت سے پہلے ہونے نہیں جا رہا۔
اس موقع پر میزبان عاصمہ شیرازی نے جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان سے پوچھا کہ کیا ایکٹینشن ہو سکتی ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایکسٹینشن ہونے کو ہو بھی سکتی ہے لیکن اس کی ضرورت ہی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پھر یہ بھی سوال ہے کہ کیا وزیراعظم ایکسٹینشن کریں گے تو کیا آرمی چیف اسے تسلیم کر لیں گے؟ آرمی چیف کو زبردستی ڈیڑھ سال اور ان کے عہدے پر نہیں بٹھایا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ پہلے ہی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس عہدے پر 6 سال گزار چکے ہیں۔ اب اگر کوئی انھیں مزید ڈیڑھ سال بٹھانے کی کوشش کر رہا ہے تو میرے خیال میں ایسا ہونے نہیں جا رہا۔جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان کا کہنا تھا کہ وقت سے پہلے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیں۔ میرے خیال میں آئینی طور پر تو یہ درست ہوگا لیکن ہوگا یا نہیں، اس کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے نہیں ہوگا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

11 mins ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

29 mins ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

58 mins ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

1 hour ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

2 hours ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

2 hours ago