بینک اکاونٹ کھولنےیا کریڈٹ کارڈ دینے سےانکار پربینک افسرکو جرمانہ ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیاستدانوں یا کسی شہری کو بینک اکاونٹ کھولنے یا کریڈٹ کارڈ دینے سے انکار پر اب بینک اہلکار کو جرمانہ ہوگا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین طلحہٰ محمود کی زیر صدارت ہوا، جس میں بینک اہلکار کو ایک سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا بل منظور کرلیا گیا۔
کمیٹی نے بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل 2021 کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں یا کسی شہری سے امتیازی سلوک پر بینک اہلکار کیخلاف کارروائی ہوسکے گی۔
دستاویز کے مطابق متعلقہ بینک افسر کو ایک سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا اسکے علاوہ لیٹر آف کریڈٹ، بینک گارنٹی یا کوئی مالی سہولت دینے سے انکار والے زد میں آئیں گے۔
سینیٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ایک بینک نے بغیر بتائے میرا کریڈٹ کارڈ بند کر دیا۔
وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور وزارت قانون کی مخالفت کے باوجود ترمیمی بل پاس ہوا، جس کے مطابق بزنس یا تجارت کے لیے ریڈ الرٹ یا ہائی رسک لیبل لگا کر انکار کرنا جرم تصور ہوگا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

4 hours ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

4 hours ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

4 hours ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

5 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

5 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

6 hours ago