تخم ملنگا کے استعمال 3دن میں 5کلو تک وزن کم کریں ،آسان ترین طریقہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزن کا بڑھنا ہر شخص کے لیے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ ایک بار وزن بڑھ جائے تو لوگ کھانا پینا چھوڑدیتے ہیں۔ اور دھرا دھرورز ش کرنا شروع کردیتے ہیں۔ جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کچھ دنوں بعد ہی تھک جاتے ہیں اور تمام چیزیں چھوڑ دیتے ہیں۔ ایسے کرنے سے جو تھوڑی بہت وزن میں کمی نظرآتی ہے۔ وہ بھی ختم ہوجاتی ہے۔ اور لوگ پہلے سے زیادہ موٹے نظر آنے لگتے ہیں وزن کم کرنے کےلیے آپ کوکچھ باتوں کاخیال رکھنا ضروری ہے جیسے کہ خود کو بھرپور ہائیڈریٹ رکھیں پانی پئیں۔اورکھانے

پینے میں احتیا ط رکھیں۔ اس کےعلاوہ ورزش شروع کریں۔ اور اسے جاری رکھیں ۔ اور ورزش اتنی ہی کریں جتنی آ پ میں ہمت ہے۔ضرورت سے زیادہ ورزش آپ کےلیے نقصان دہ ثا بت ہوسکتی ہے۔ آج آپ کے لیے ایک ایسی قدرتی ڈرنک لے کرآئے ہیں۔ جس کے استعمال سے گرمی بھی بھاگ جائے گی۔ اور موٹاپا بھی دور ہوگا۔ اس ڈرنک کی جو مین چیز ہےاس چیز کا نام ہے تخم ملنگا۔ گرمیوں میں تخم ملنگا کا استعمال بہت ہی فائد ہ مند ہوتا ہے۔ اس کا باقاعدگی سے استعمال جسم کی گرمی کو مارتا اور ٹھنڈ ک پیدا کرتا ہے ۔ یہ انسانی صحت کےلیے ہر لحا ظ سے فائد ہ مند ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈینٹ کی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے۔ اس کےعلاوہ تخم ملنگا میں اومیگا تھری وافر مقدار میں پایا جاتا ہے یعنی اس میں دیگر کی نسبت ساٹھ فیصد زائد اومیگا تھری پایا جاتا ہے جس کی وجہ تخم ملنگا کے پودے کا شمار ان پودوں میں کیا جاتا ہے جو سب سےزیادہ فیٹی ایسڈ کی مقدار رکھتے ہیں۔ یہ ہائی کولیسٹرول سے محفوظ رکھتا ہے۔ اور دماغ کو مضبوط بناتا ہے۔ا س کے ساتھ آپ کا وزن کم کرنے میں بھی نہایت کار گر ہے۔ کیونکہ اس میں کیلوریز نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ تخم ملنگا جسم میں موجود انسولین کی تعداد کو توازن میں رکھتا ہے۔ یہ انسولین وزن بڑھانے اور پیٹ پر چربی جمانے کی وجہ بنتی ہے۔ اس لیے اگر موٹاپے کا شکار افراد روزانہ ایک مٹھی تخم ملنگا استعمال کریں۔ تو ان کے وزن میں نمایاں کمی نظرآئے گی۔ تخم ملنگا سے وزن کم کرنے کے ڈرنک بنانے کاطریقہ کچھ اس طرح سے ہے۔آپ رات سونےسے پہلے ایک گلاس پانی لیں۔ اس میں دو چمچ تخم ملنگا کے ڈال دیں۔ اور رات بھر کےلیے رکھ دیں۔ صبح اٹھنے کے بعد اسی گلاس میں جو تخم ملنگا رات کو بھگو کررکھا تھا۔ وہ اچھے سے پھول گیا ہے۔ اب آپ اسی گلاس میں ایک چمچ شہد کا ڈال دیں۔ جن لوگوں کو شہدپسند نہیں ہے وہ لوگ آلو بخارے کا پاؤڈر استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ آپ کو صرف آن لائن ہی ملے گا۔ اب ایک لیموں کارس شامل کرلیں۔ روزانہ ایک گلاس اس مشروب کا استعمال کریں گے ۔ آپ کو کچھ دنوں بعداپنے جسم میں ہونے والی تبدیلی کا احساس ہوگا۔ اس کا باقاعدگی سے استعمال ہمارے جسم میں کاربوہائیڈ ریٹ ، پروٹین، وٹامنز اور دوسرے بہت سی نمکیات کی کمی کو پور اکرتا ہے ۔ا وراس کے ساتھ ہمارے نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے اور معدے کے امراض کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ یہ معد ے کی جلن اور تیزابیت کےلیے بے حد مفید ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

4 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago