ان شا اللہ عوام کو خوشخبری دینگے‘ ن لیگ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ظلم کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، بدقسمتی سے ملک کا وزیراعظم جھوٹا اور نکما ہے، اب عوام کی عدالت میں حساب ہوگا، انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، پٹرول کی قیمت میں اتنا اضافہ کوئی سنگدل ہی کرسکتا ہے۔عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم عمران نیازی کو بھاگنے نہیں دیں گے، عوام کی عدالت میں ان کا احتساب ہوگا ،کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں

ہو سکی ، ہمارے خلاف مقدمات میں نکلا کیا ؟ کھودا پہاڑ نکلا چوہا ۔انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی کے ہاتھوں پس رہی ہے،غریب کے بچوں کے منہ سے دودھ بھی چھین لیا گیا ہے ،کورونا وبا ء میں بخار کی دوا ناپید ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ کوئی بے حس اور سنگدل شخص پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اضافہ کر سکتا ہے، یہ صرف نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن)کے بارے میں ہی سوچتے ہیں ،عمران نیازی انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی گئی، نیازی نے اپنا بنی گالہ کا گھر ریگولرائز کروا لیا،کسان اور غریب کے گھر گرا دیئے، عمران نیازی سے کہتا ہوں ، بنی گالہ کے پہاڑ سے نیچے اتریں،لوگوں کو سنیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی کے ہاتھوں پس رہی ہے، عمران خان نے انتقام کے بجائے عوام کا سوچا ہوتا تو عوام نہ روتی، قوم کا ایک ہی نعرہ ہے کہ جھوٹے عمران نیازی سے جان چھڑائی جائے۔انہوں نے کہا کہ نورتن کہتے ہیں کہ یہ سب سے مشہور وزیراعظم ہے، ان کا کچا چٹھہ کھل گیا ہے، صاف پانی کیس میں 16 ملزمان بری ہوگئے ہیں، انہوں نے 50 لاکھ گھر کا جھانسہ دیا، کھلواڑ کیا، آج کرپشن کا نعرہ بھی زمین میں دفن ہوچکا ہے۔چینی، کھاد، ادویات سکینڈلز میں عمران نیازی کیخلاف ایف آئی آر کٹ چکی ہے، ان کا عوام کی عدالت میں احتساب ہوگا، اس کو بھاگنے نہیں دیں گے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ 74 سال میں ایسے ظالمانہ اقدام عوام کے خلاف نہیں ہوئے جو آج ہو رہے ہیں، عوام کوظالم حکمران سے بچانے کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مزاحمت کرنی چاہیے،عوام کی آنکھوں میں اس وقت خون اترا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ دوسروں پر الزام لگاتے تھے، قدرت نے پہیہ گھما دیا ہے،اپوزیشن ایک پیچ پر ہے، ان شا اللہ عوام کو خوشخبری دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی دنیا بھر میں ہے لیکن وہاں ترقی ہو رہی ہے،ہمارے ہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔حمزہ شہباز نے کراچی میں صحافی اطہر متین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی صحافی کے گھر والوں کو صبر دے۔پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں صحافی غیر محفوظ ہیں۔

Recent Posts

’کرین اوردیگربھاری مشینری سرکاری ہوگی، بندے آپ لائیں‘، علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ دو دن سے مسلسل…

2 mins ago

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

14 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

29 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

6 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

6 hours ago