سعودی عرب نے سرکاری دفاتر میں (ہاف پینٹ)پہننے پر پابندی عائدکردی

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزیر داخلہ نے مساجد اور سرکاری اداروں میں نیکر پہننے پر پابندی عائد کردی، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں وزارت داخلہ کی جانب سے سماجی ذوق کی منافی خلاف ورزیوں کی فہرست پہلے ہی کافی طویل تھی جس میں ایک اور خلاف ورزی کا اضافہ ہوگیا ۔وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی جانب سے کیے گئے اعلان کے بعد سماجی ذوق کی خلاف ورزیاں 19 سے بڑھ کر 20 ہوگئی ہیں۔شہزاد عبدالعزیز بن سعود کی جانب سے نئی خلاف ورزی اور

جرمانے کی منظوری کے بعد مساجد اور سرکاری اداروں میں ہاف پینٹ (نیکر) پہن کر آنا سماجی آداب کے منافی ہے۔اگر کوئی شہری یا غیر ملکی سماجی آداب کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اسے 250 سے 500 ریال تک جرمانے کی ادائیگی کرنا پڑے گی۔واضح رہے کہ سماجی ادب کے منافی 19 خلاف ورزیوں کا لائحہ عمل 2 نومبر 2019 سے نافذ کیا جاچکا ہے، جن پر 50 ریال سے لیکر 6 ہزار ریال تک جرمانے عائد ہوتے ہیں۔

Recent Posts

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

7 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

22 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

6 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

6 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

7 hours ago