72 کروڑ کا شادی کا جوڑا اور ۔۔ شہزادی ڈیانا کی 30 سالہ بھتیجی نے 62 سالہ ارب پتی سے شادی کرلی، جانیئے اس کا شوہر کون ہے؟‎

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)شہزادی ڈیانا کی بھتیجی اور ارل اسپینسر کی بیٹی لیڈی کِٹی اسپینسر جس کی عمر 33 سال ہے، اس نے جنوبی افریقہ کے 62 سالہ ارب پتی مائیکل لیوس سے کچھ گھنٹوں قبل ہی شادی کرلی ہے۔ اس کی شادی کو دنیا بھر میں خؤب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے البتہ یورپ میں بہت پسند کیا جا رہا ہے کیونکہ اس کی شادی کا لباس اور دیگر چیزیں بہت زیادہ خوبصورت اور مہنگی ہیں۔ہماری ویب کی رپور ٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں پکسی لوٹ، ویسکاؤنٹیس ایما ویموتھ، مارک فرانسس وینڈیلی، مائیکل کے

بچے اور لیڈی کِٹی اسپینسر کی بہنیں الزیزا اور امیلیا بھی اس موقع پر موجود تھیں جبکہ شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم بھی نظر نہیں آئے۔ انہوں نے اطالوی فیشن ہاؤس، ڈولس اور گبانا کے ڈیزائن کردہ لباس پہنے ہوئے تھے۔لیڈی کِٹی اسپینسر کا عروسی جوڑا جوکہ ایک سفید رنگ کی میکسی ہے، اس کی کل مالیت پاکستانی 72 کروڑ روپے کے برابر ، جبکہ انہوں نے 4 مذید جوڑے بھی پہنے جن کی کل مالیت 98 کروڑ روپے کے برابر ہے۔دوسری جانب برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی بیٹی لیلیبٹ ڈیانا کا نام برطانوی شاہی تخت کے جانشینوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی بیٹی کو برطانوی شاہی تخت کی جانشینی ملنے کے بارے میں مختلف قسم کی قیاس آرائیاں پھیلنے کے بعد آخر کار برطانوی شاہی خاندان نے نوٹس لیتے ہوئے برطانوی شاہی تخت کے جانشینوں میں لیلیبٹ ڈیانا کا نام بھی باقاعدہ طور پر شامل کر لیا ہے۔شاہی خاندان کی آفیشل ویب سائٹ نے بھی شاہی تخت کے جانشینوں کی فہرست میں ہیری اور میگھن کی بیٹی لیلیبٹ کا نام بھی شامل کرلیا ہے۔شاہی خاندان کی آفیشل ویب سائٹ پر شاہی تخت کے جانشینوں کی فہرست میں بے بی لیلیبیٹ ڈیانا ماونٹ بیٹن ونڈسر کا اپنے بڑے بھائی آرچی کے بعد آٹھواں نمبر ہے۔واضح رہے کہ لیلیبیٹ کی فہرست میں غیر موجودگی کے بارے میں بہت سے لوگوں نے یہ قیاس آرائیاں شروع کر دیں تھیں کہ آیا یہ ایسا حادثاتی طور پر ہوا ہے یا بھر شاہی خاندان نے ڈیوک اینڈڈ چز آف سسیکس کے ساتھ جان بوجھ کر ایسا کیا ہے۔یہ تنازعہ برطانوی پریس کی جانب سے نشر ہونے والی خبر کہ شاہی جوڑے نے اپنی بیٹی کے نام کو ملکہ الزبتھ دوم کے نام سے منسوب کرنے کے لیے ملکہ سے اجازت نہیں لی کے بعد پیدا ہوا تھا۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

14 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

19 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

32 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

32 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

43 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

57 mins ago