مکوآنہ (قدرت روزنامہ) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے چھوٹے پولیس ملازمین کو اپنا گھربنانے کیلئے آسان اقساط پر15لاکھ کا قرضہ مل سکے گا‘آئی جی پنجاب کے احسن اقدام پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑگئی‘پنجاب پولیس اوراخوت فائونڈیشن کے درمیان سنٹرل پولیس آفس میں معاہدہ‘ ایم اویو کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت پنجاب پولیس اوراخوت فائونڈیشن کے درمیان کیاگیا‘ایم او یو کے تحت پاکستان کے چھوٹے ملازمین کوگھربنانے کیلئے آسان اقساط پر 5مرلہ گھر/پلاٹ تک کے لئے دس سے پندرہ سال کی مدت کے لئے 15لاکھ تک کا قرضہ مل سکے گا‘اس سہولت کا فائدہ 50ہزار سے کم
تنخواہ والے ملازمین کو ہوگا جن کیلئے ذاتی گھرکا حصول انتہائی مشکل ہے اس سہولت کی بدولت ذاتی گھر سے محروم پولیس ملازمین کوذاتی چھت میسر آسکے گی‘اخوت فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹرامجد ثاقب نے پنجاب پولیس کے ساتھ معاہدے کو احسن اقدام قرار دیا تمام اضلاع کے پولیس ملازمین قرض کے حصول کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں ویلفیئر برانچ کو درخواستیں بھجوائیں گے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر فاروق مظہر اور سی ای او اخوت اسلامک مائیکروفنانس ڈاکٹرکامران شمس نے ایم اویو پردستخط کئے ڈی آئی جی ویلفیئر درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد انہیں اخوت ہیڈ آفس بھجوائیں گے۔
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…
مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…
🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…
سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…
اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…