لاہور(قدرت روزنامہ) شہری اب گھربیٹھ کرآن لائن کوائف جمع کروا کرخود ڈرائیونگ لائسنس رینیو کرسکیں گے . ڈی آئی جی ٹریفک نے آن لائن سسٹم اپ گریڈیشن کیلئے مراسلہ پی آئی ٹی بی کو بھجوا دیا .
ڈی آئی جی ٹریفک شارق جمال کے مطابق ٹریفک پولیس کالائسنس رینیوکے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا گیا . اب شہری دفاتر میں جاکرلائسنس رینیو کرنے کی بجائے گھربیٹھ کررینیو کرسکیں گے . لائسنس کی معیاد ختم ہونے کے بعدان لائن کوائف جمع کروا کررینیو ہوسکے گا . ایس ایس پی ٹریفک نے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم میں اپ گریڈیشن کیلئے مراسلہ پی آئی ٹی بی کو بھجوا
دیا . مراسلہ کے مطابق سسٹم میں رینیول کیلئے ان لائن متعلقہ اتھارٹی اور فارم کی فراہمی کے حوالے سے سسٹم اپڈیٹ کیا جائے . شہریوں کو فیس کے حوالے سے کیلکولیٹر،فوٹوگراف اورمیڈیکل اپلوڈ کرنے کی سہولت تک رسائی دی جائے . اوورسیزپاکستانی بھی میڈیکل تصدیق کے بعد اپلوڈ کرسکیں گے . فیس کی ادائیگی کیلئے ان لائن ایپ یا اے ٹی ایم کے ذریعے ادائیگی کیلئے اپ گریڈیشن کی جائے . معیاد ختم ہونے والے ڈرائیونگ لائسنس کی ان لائن میل کے ذریعے اتھارٹی تصویربھجوانے کے حوالے سے سسٹم میں اپڈیشن کی جائے . ڈی آئی جی ٹریفک نے سسٹم میں اپڈیشن کے حوالے پی آئی ٹی بی افسران کو21فروری میٹنگ کرنے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا ہے .
. .