پاکستان گولڈ سٹینڈرڈ بی آر ٹی سروس ایوارڈ حاصل کرنے والا دنیا کا 7واں ملک بن گیا

 

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخواحکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان گولڈ سٹینڈرڈ بی آر ٹی سروس ایوارڈ حاصل کرنے والا دنیا کا 7واں ملک بن گیا ہے اور ایوارڈ کیلئے 100 میں سے 97 پوائنٹس لے کر عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس کا ایک بار پھر اعزاز مل گیا ہے، یہ درجہ کارکردگی، مسافروں کیلئے منفرد روٹس چلانے، محفوظ سفری سہولت، خواتین کی سفری شرع میں اضافے اور خصوصی افراد کیلئے آسان سفری رسائی سمیت ہر مکتبہ فکر کہ

لوگوں کو بہترین سفری سہولت دینے پر دیا گیا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ اب تک دنیا بھر میں بی آر ٹی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس ایوارڈ صرف 6 مملک کو حاصل ہو سکا ہے، بین الاقوامی ادارے کی جانب سے بی آر ٹی پشاور کی تمام تر سروسز کی آذاد اور منصفانہ جانچ پڑتال کی گئی، اس ادارے کے کئی ممبران نے بی آر ٹی پشاور کا بغیر بتائے سفر کیا اور مسافروں سے ملاقات بھی کی۔بیرسٹر سیف نے مزید بتایا کہ پاکستان گولڈ سٹینڈرڈ بی آر ٹی سروس ایوارڈ حاصل کرنے والا دنیا کا 7واں ملک بن گیا ہے، اور اس اعزاز کے ساتھ بی آر ٹی پشاور نے گولڈ اسٹینڈرڈ سروس ایوارڈ کیلئے 100 میں 97 پوائنٹس لے کر عالمی ریکارڈ بھی بنادیا ہے۔ ابھی تک کسی بھی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس حاصل کرنے والے ملک کے اتنے پوانٹس نہیں ہیں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ رواں سال 87 مزید بسیں سسٹم کا حصہ ہوں گی۔۔

Recent Posts

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

9 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

16 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

23 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

47 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago