شریف خاندان کے ہر پلان کیلئے تیار ہیں، انہیں صرف شکست نہیں ہوگی جیل بھی جائیں گے،وزیراعظم

 

منڈی بہائو الدین (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنا ہماری بڑی غلطی تھی،شریف خاندان کے ہر پلان کیلئے تیار ہیں، انہیں صرف شکست نہیں ہوگی جیل بھی جائیں گے،آج عدالتیں آزاد ہیں ،اگر شہباز شریف بے قصور ہیں تو کیوں عدالت سے بھاگ رہے ہیں؟مریم صاحبہ کہتی ہیں میرے پاس ٹیپیں ہیں، کبھی آپ نے سنا ہے سیاستدان ٹیپ کے ذریعے کسی ک بلیک میل کریں،30 برس بعد پاکستان کی اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے، جب تک زندہ ہوں کبھی این آر او نہیں ملے گا، قوم کا پیسہ واپس

کرنے تک ڈاکوؤں کے پیچھے جاؤں گا . جمعہ کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے کبھی ایک بیماری تو کبھی دوسری بیماری میں مبتلا ہونے کی باتیں سامنے آئیں، نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کی بات ہوتی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ شاید نواز شریف آج گئے یا کل، لیکن ایسا نہ ہوا، دراصل ہم نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے کر سب سے بڑی غلطی کی .

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ڈاکوؤں کا گلدستہ ہے اس گلدستے میں شامل ایک شخص کو مولانا نہیں کہوں گا جو ہر تین ماہ بعد حکومت گرانے کی بات کرتا ہے، فضل الرحمان بارہواں کھلاڑی ہے، تین سال بعد اسمبلی ڈیزل کے بجائے سولر پر چل رہی ہے . وزیراعظم نے کہا کہ چوروں میں ایک بڑا میاں ہے تو ایک چھوٹا میاں، چھوٹے میاں کا دل بہت کمزور ہے وہ بتائے کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 375 کروڑ روپیہ کیسے آگیا؟ شہباز شریف کو مقصود چپڑاسی کی مشکل پڑگئی، جب بھی یہ کیس سنا گیا تو وہ پکڑے جائیں گے، یہ لوگ صادق اور امین نہیں جب کہ میں نے خود کو صادق اور امین ثابت کیا اور جو کچھ عدالتوں نے مانگا انہیں دیا، آپ کیوں عدالتوں کا سامنا کرتے ہوئے ڈرتے ہیں؟انہوں نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز یہ بتادیں کہ چوہدری شوگر مل میں 80 کروڑ روپیہ آپ کے نام پر کہاں سے آیا؟ وہ بھی ڈری ہوئی ہیں اس کیس سے، یہ لوگ تحریک عدم اعتماد اس لیے چاہتے ہیں کہ حکومت چلی جائے اور ہم پھر سے بچ جائیں . عمران خان نے کہا کہ مہنگائی ہوگئی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہوگئی ہے، میں یہ سوچتا ہوں کہ مہنگائی کس طرح کم کرسکوںِ، صحافیوں سے درخواست ہے کہ جب مہنگائی آئے تو یہ بھی بتائیں کہ مہنگائی کی وجہ کیا ہے؟ کورونا کے بعد دنیا بھر میں سپلائی لائن بند پڑی ہے، اشیا کی قلت کے سبب چیزیں مہنگی ہورہی ہیں، 40 ڈالر بیرل پر ملنے والا پیٹرول اب 90 ڈالر فی بیرل مل رہا ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟ . وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی، امریکا، یورپ، جرمنی، ترکی اور دیگر ممالک میں کئی کئی دہائیوں بعد مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے، ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم جو اشیا باہر سے منگواتے ہیں وہ دگنی سے زیادہ مہنگی ہوگئی ہیں، ہمیں احساس ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طرح مہنگائی کم کریں . وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری ٹیکس کلیکشن ریکارڈ سطح پر ہے، بیرون ملک سے آنے والا پیسہ ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر ہے ، بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں جسے ہم نے ووٹ دینے کا حق بھی دے دیا ہے، زراعت میں کبھی اتنا پیسہ نہیں آیا، کسان کو وہ قیمتیں ملیں جو اس سے پہلے نہیں ملیں، گنا فروخت کرنے پر اسے انتظار کیے بغیر بڑا معاوضہ مل رہا ہے کیوں کہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا . وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں ایک ا?زاد خارجہ پالیسی بنی ہے، پاکستان اب کسی اور ملک سے ڈکٹیشن نہیں لیتا، گزشتہ ادوار میں پاکستان میں ڈرون حملے ہوتے تھے اور ہمارے حکمران دفاع کے بجائے چپ کرکے تماشا دیکھتے تھے کیوں کہ وہ غلام تھے اور ان کی دولت بیرون ممالک پڑی ہوئی تھی، یہ ڈرون حملے آخر ہمارے دور میں کیوں نہیں ہوتے؟ اگر میں بھی کرپشن سے پیسہ کماؤں اور اپنا پیسہ باہر بھیج دوں تو میں بھی ان کا غلام بن جاؤں گا . عمران خان نے کہا کہ ہم نوجوانوں کیلئے آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب لارہے ہیں، صحت کارڈ رہے ہیں، گزشتہ حکمرانوں کو عوامی مشکلات کا کیا پتا؟ وہ تو علاج کے لیے بیرون ملک چلے جاتے تھے لیکن اب ہر شہری دس لاکھ روپے اپنی صحت پر کسی بھی اسپتال میں خرچ کرسکتا ہے . انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا انتخابات میں دوسری باری کسی کو نہیں دیتا وہ تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس لے آیا .

. .

متعلقہ خبریں