(قدرت روزنامہ)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے اپنی فرنچائز کے کپتان سرفراز احمد کے دفاع میں بات کی ہے، جنہیں اس سال ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بطور کپتان اپنی کارکردگی اور رویے پر کافی تنقید کا سامنا ہے۔
کرکٹ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ندیم عمر کا کہنا تھا کہ سرفراز کو غیر رسمی طور پر کپتانی سے ہٹایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد گزشتہ دو سالوں سے بحران سے گزر رہے ہیں اور انہیں غیر رسمی طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں۔
ندیم عمر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی چیزیں لاشعوری طور پر آپ پر اثر انداز ہوتی ہیں،سرفراز وہ نیٹ پر بہت زیادہ کوششیں کر رہا ہے لیکن اس کی کچھ پرفارمنس اب بھی اس سے متاثر ہو رہی ہیں اور اسے بہت زیادہ بے جا تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مالک کا کہنا تھا کہ بطور کپتان سرفراز احمد کے رویے پر اکثر سوالات اٹھتے رہے ہیں، کیونکہ وکٹ کیپر اکثر میچوں کے دوران زبانی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں جب معاملات ان کے حق میں نہیں ہوتے۔
ندیم عمر نے کہا کہ شائقین کو اپنے قومی ہیروز کی قدر کرنا سیکھنا چاہیے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات پہلی مرتبہ خواتین کی خوبصورتی کے عالمی مقابلے ’مس…
کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں جاری ریڈ اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرائیویٹائزیشن کا…
پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی فائنل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شارک ٹینک پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے زریعے مشہور…