لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں دوران ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین کی آواز بن گئے،وفات کے بعد لواحقین کو سرکاری ملازمتیں نہ ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دوران سروس انتقال کر کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کو ملازمتیں دینے میں تاخیر کا سخت نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار لواحقین کو ملازمتیں دینے کے حوالے سے کیسوں کو زیر التوا رکھنے پر سخت برہم ہو گئے،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تمام انتظامی محکموں اور
فیلڈ فارمیشنز سے پنجاب سول سرونٹس رولز 1974 کے رول 17۔ اے کے تحت زیر التوائ کیسوں کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ تھا کہ رول 17۔اے کے تحت دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین ملازمت کا قانونی حق رکھتے ہیں،ملازمت میں تاخیر سے لواحقین اپنے جائز حق سے محروم ہوتے ہیں،عثمان بزدارنے کہا کہ ایسے معاملات میں تاخیرکسی صورت قابل قبول نہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تمام اداروں کے سربراہان کو زیر التوا کیسوں کو ایک ماہ کے اندر نمٹانے کا حکم دیا،وزیر اعلی نے زیر التوا کیسوں کے بارے میں فیصلے کرکے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔واضح رہے کہ قبل ازیں فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے میں دوران سروس وفات پانے والے اساتذہ کے بچوں نوکریاں دینے کا عندیہ دیا گیا تھا،اساتذہ کے بچوں کو نوکریوں دینے کے لئیکوٹہ مختص کرنے کے لئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ماضی میں اساتذہ کے بچوں کو 7 فیصد کوٹہ دیا جاتا تھا،کمٹیاں اساتذہ کے بچوں کو نوکریاں دینے کے لئے انٹرویوز اور ٹیسٹ کے اضافی نمبر ملیں گے یا کوٹہ بحال ہوگا،محکمہ سکول ایجوکیشن افسران اور اساتذہ کے رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی بنائیں ہیں۔
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…