شاہد خاقان عباسی وفاقی وزیر مراد سعید کے حق میں بول اٹھے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
نے کہا ہے کہ میری ہمدردی مراد سعید کیساتھ ہیں جس کی عزت کواچھالاگیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سب کچھ برداشت کیا کسی کو گالی نہیں نکالی، جس ملک کا وزیراعظم کھڑے ہو کر گالیاں دے پھر کونسی اخلاقی قدریں رہ جاتی ہیں۔ مرادسعید جیسے بھی الیکٹ ہوا وفاقی وزیرہیں۔ کسی کوبھی اس کی عزت اچھالنے کا حق نہیں۔انہوں نے کہا کہ محسن بیگ سے کوئی ہمدردی نہیں، میری ہمدردی اس وفاقی وزیرسے جس کی عزت کواچھالاگیا۔ مرادسعید کو پارلیمان میں بات اٹھانی چاہیے تھی، مراد سعید کو پارلیمان جانے کے بجائے ایف آئی اے چلے گئے، محسن بیگ کی ہڈیاں توڑدی گئیں، کسی کو تشدد کا حق نہیں، تشدد کا جواب دینا پڑے گا، وزرا روزگالیاں نکالتے ہیں پھر تو سب کے خلاف مقدمات درج ہونے چاہئیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ لوگوں کوبتانا چاہتے ہیں اگربات کرو گے توتشدد ہوگا، ساڑھے تین سال بہت گالیاں نکال لیں اب کام کریں، ملک کے لوگ آج بھی نوازشریف کومسائل حل کرنے پریاد کرتے ہیں، آج کوئی شخص عمران خان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں، مہنگائی کا ہر روز نیا سیلاب عوام پر آتا ہے، وزیروں، مشیروں کی فوج عوام کومہنگائی کم کرنے بارے بتائیں، آج عمران خان کی بات سننے کوتیارنہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت فیل ہوچکی، عدم اعتماد میں مکمل کامیابی ہو گی، وزیراعظم خود اپنی ناکامی کا اعتراف کرچکا ہے، پچھلی حکومت میں پٹرول کی قیمت120ڈالرتک گئی تھی، پٹرول،ڈیزل کی قیمت کبھی 110 روپے سے اوپرنہیں گئی تھی۔

Recent Posts

اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تقریباً ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے، ملک میں پاسپورٹ بنوانے…

12 mins ago

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

20 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

32 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

42 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

51 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

1 hour ago