نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر دوستی کا انجام بھارتی شہری کو کنگال کرگیا، برطانوی
دوشیزہ لاکھوں روپے ہتھیا کر چلتی بنی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع پانی پت میں رپورٹ ہوا، جہاں ایک کسان نے برطانوی خاتون کے عشق میں پھنس کر اپنے لاکھوں روپے لٹادئیے۔پولیس کو موصول رپورٹ کے مطابق رشی پال نامی کسان کی تین ماہ قبل سوشل میڈیا پر برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایوا براون نامی خاتون سے دوستی ہوئی، ٹیلی فونک گفتگو میں قربتیں بڑھنے لگی تو اس نے خاتون کو ہندوستان آنے کی دعوت دی۔رپورٹ کے مطابق خاتون نے کسان کی دعوت کو قبول کیا اور بتایا کہ وہ جنوری کے آخری ہفتے میں بھارت آئیں گی، کسان سے سوشل میڈیا کے زریعے رابطے میں رہنے والی خاتون دراصل ‘ٹھگ’ تھیں، جس نے کسان کو اپنے جال میں پھنسایا۔اکتیس جنوری کو کسان رشی پال کے پاس فون آیا، کال کرنے والے نے خود کو کسٹم ڈپارٹمنٹ ممبئی ایئر پورٹ کا اہلکار ظاہر کیا، مذکورہ شخص نے معصوم کسان کو بتایا کہ آپ کی دوست ممبئی ایئرپورٹ پر موجود ہے، اسے دہلی بھیجنے کے لئے 1.20 لاکھ روپے ٹکٹ کی ضرورت ہے، رقم نہ ملنے کی صورت میں آپ کی دوست کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا، اس دوران ملزم خاتون نے کسان کو ویڈیو کال کرکے یہ بھی باور کرایا کہ وہ ممبئی ایئرپورٹ پر موجود ہے۔یہ بھی پڑھیں: حجاب تنازعے کے شعلے بھارت کی دیگر ریاستوں تک پھیل گئےبھارتی کسان رشی پال ان کے جھانسے میں آگیا، جھانسے میں لینے کے بعد ٹھگوں نے اس کے پاس ایک بینک اکاونٹ نمبر بھیجا، تین مختلف نمبرز کی مدد سے ان ٹھگوں نے کسان سے ایک لاکھ بیس ہزار (بھارتی کرنسی) ہتھیائے، پیسے وصول ہونے کے بعد 2 دن تک خاتون کسان سے رابطے میں رہی، بعد ازاں اس نے اپنا موبائل نمبر بند کردیا۔جمع پونجی سے محروم ہونے والے کسان نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرادی ہے، پولیس نے شکایت کی بنیاد پر دھوکہ دہی سمیت کئی دفعات کے تحت کیس درج کر کے ملزم خاتون کی تلاش شروع کردی ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ )سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کپتان اچھا مل جائے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی…
خانیوال(قدرت روزنامہ) تحصیل کبیروالا میں مدرسے سے پڑھ کرواپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی کو…
لاہور ( قدرت روزنامہ)پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں…
صوابی (قدرت روزنامہ )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو گھر…
لاہور (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ…