(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں موجود ہیں جس میں منفرد اور
دلچسپ معلومات پائی جاتی ہیں۔ اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔نصرت سحر عباسی: سندھ کی سیاست میں نصرت سحر عباسی کا نام سب کی توجہ حاصل کر لیتا ہے، چاہے سندھ اسمبلی ہو یا پھر ٹی وی ٹاک شوز نصرت سحر عباسی اپنے فرض سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتی ہیں۔ ان کی بھاری بھرکم آواز جب اسمبلی میں گونجتی ہے تو اچھے اچھوں کی آواز بیٹھ جاتی ہے، نصرت سحر عباسی ویسے تومیڈیا پر توجہ حاصل کر ہی لیتی ہیں مگر وہ سوشل میڈیا پر ،کافی شہرت پا رہی ہیں، نصرت سحر عباسی نے رواں برس جیو نیوز کو انٹرویو دیا تھا۔ گزشتہ سال نصرت سحر عباسی سوشل میڈیا پر اس لیے مشہور ہو گئی تھیں کہ انہوں نے پردہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر نصرت نے یہ خبر شئیر کی تھی جس کے بعد صارفین اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں نصرت سحر عباسی نے شرعی پردے کرنے سے متعلق کہا کہ میرے شوہر کو شرعی پردہ بے حد پسند ہے، شوہر نے کہا کہ اگر تم بھی کرو گی تم مجھے اچھا لگے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا بیٹا پانچ وقت کا نمازی ہے وہ بھی پردے کے لئے کہتا تھا لیکن میں اسے ڈانٹ دیتی تھی لیکن جب مجھے اور میرے خاندان کو کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ نے متاثر کیا تو سب سے زیادہ بیمار میں ہوئی۔ یوں سمجھیں میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا۔ اسی دوران ایک رات میں سونے کے بعد اٹھی تو میری دنیا بدل چکی تھی پھر میں جہاں گئی مکمل حجاب میں گئی۔ ترکش مشہور سیاست دان: ترکی سے تعلق رکھنے والی مشہور سیاست دان نے بھی حجاب اوڑھ لیا ہے، عام طور پر ترکی میں یورپی طور طریقے اپنائے جاتے ہیں جہاں حجاب بھی استعمال کیا جاتا ہے مگر بہت کم۔ ترکی سے تعلق رکھنے والی آق پارٹی کی نائب چئیروومن اوزنور چالک نے حجاب اوڑھنا شروع کر دیا ہے۔ یہ خبر اس لیے منفرد ہے کیونکہ اس سے پہلے اوزنور بالوں کو کھلا رکھتی تھیں اور آنکھوں میں کاجل لگایا کرتی تھیں۔ آق پارٹی سے تعلق رکھنے والی اوزنور چالک اس لیے بھی کافی مشہور ہیں کیونکہ وہ عالمی دوروں پر بھی ترکش اعلیٰ حکام کے ساتھ ہوتی تھیں۔ ایک ایسا ہی دورہ تھا جس نے ان کی زندگی تبدیل کر دی، ہوا کچھ یوں کہ اوزنور چالک ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم کے دورہ سعودی عرب کے وفد میں شامل تھیں۔ سعودی عرب دورے کے دوران ہی اوزنور چالک نے عمرے کی ادائیگی بھی کی اور ساتھ ہی ساتھ حجاب بھی اوڑھ لیا۔ اس صورتحال نے انہیں اتنا متاثر کیا تھا کہ اب وہ باحجاب ہی دکھائی دیتی ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں اوزنور کا کہنا تھا کہ الحمد للہ، اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی ہے اور مجھے ہمت دی ہے۔ وہ اسے قبول کرے اور قائم رکھے”۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…