مانچسٹر(قدرت روزنامہ) پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ اپنے برطانوی
حریف کیل بروک کو ہار کا مزا چکھاؤں گا، ضروری ہے کہ کیل بروک کو اُس کی جگہ دکھائی جائے۔نجی نیوزچینل کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 2 سال بعد باکسنگ رِنگ میں اُترنے کے لیے تیار ہیں، وہ کل شام اپنے حریف کیل بروک کے خلاف رنگ میں اُتریں گے۔پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا یہ فائیٹ برطانیہ کی ایک بڑی فائٹ ہے، کیل بروک بہت باتیں کرتے ہیں، اب رنگ میں اُن کو جواب دوں گا، اور انھیں ایک ایسی شکست سے دوچار کروں گا جو انھوں نے پہلے کبھی نہ دیکھی ہوگی۔عامر خان نے اعتراف کیا کہ دونوں میں سے کوئی بھی ہار گیا تو اُس کے لیے شکست کے ساتھ زیادہ دیر گزارہ مشکل ہو جائے گا، میں نے شکست اپنے ذہن میں ڈالی ہی نہیں ہے، کیوں کہ میں نے صرف جیتنا ہے، اگر میں فائٹ ہار بھی گیا تو میرا باکسنگ سے ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔باکسر نے کہا میں بہت مضبوط اور خود کو بہت تازہ محسوس کر رہا ہوں، اس مقابلے میں فتح میری ہوگی، مقابلہ جیتنے کے لیے میں نے ہر طرح سے ٹریننگ کی واضح رہے کہ مانچسٹر ارینا میں کل ہونے والے اس زبردست مقابلے کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…