موبائل کمپنی نے سستا ترین 5Gسمار ٹ فون متعارف کروا دیا ، شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ون پلس نے اپنا سستا ترین 5 جی فون نورڈ سی ای 2 متعارف کرا دیا ہے . بنیادی طور پر یہ نورڈ 2 فائیو جی کا ایسا ماڈل ہے جو سابقہ فون کے مقابلے میں کم طاقتور ہے اور اس میں سی ای سے مراد کور ایڈیشن
ہے .

نورڈ سی ای 2 میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے . یہ سابقہ ماڈل کے مقابلے میں کچھ پتلا ہے حالانکہ اس میں ہیڈ فون جیک اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جو نورڈ 2 کا حصہ نہیں تھے . فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 900 پراسیسر موجود ہے . 4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے . اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج آکسیجن او ایس 11.3 سے کیا گیا ہے . فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے . اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں . فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے . یہ فون 22 فروری سے پہلے بھارت اور پھر مارچ میں یورپ میں دستیاب ہوگا . اس فون کا 6 جی بی ریم والا ماڈل 349 یورو (69 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں