اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ون پلس نے اپنا سستا ترین 5 جی فون نورڈ سی ای 2 متعارف کرا دیا ہے۔بنیادی طور پر یہ نورڈ 2 فائیو جی کا ایسا ماڈل ہے جو سابقہ فون کے مقابلے میں کم طاقتور ہے اور اس میں سی ای سے مراد کور ایڈیشن
ہے۔نورڈ سی ای 2 میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔یہ سابقہ ماڈل کے مقابلے میں کچھ پتلا ہے حالانکہ اس میں ہیڈ فون جیک اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جو نورڈ 2 کا حصہ نہیں تھے۔فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 900 پراسیسر موجود ہے۔4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج آکسیجن او ایس 11.3 سے کیا گیا ہے۔فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔یہ فون 22 فروری سے پہلے بھارت اور پھر مارچ میں یورپ میں دستیاب ہوگا۔اس فون کا 6 جی بی ریم والا ماڈل 349 یورو (69 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات پہلی مرتبہ خواتین کی خوبصورتی کے عالمی مقابلے ’مس…
کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں جاری ریڈ اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرائیویٹائزیشن کا…
پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی فائنل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شارک ٹینک پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے زریعے مشہور…